وجود

... loading ...

وجود

دہلی فسادات کیس میں 18 ماہ سے زیر حراست بے گناہ عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد

جمعه 25 مارچ 2022 دہلی فسادات کیس میں 18 ماہ سے زیر حراست بے گناہ عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد

بھارت کی ایک عدالت نے دہلی میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں 18 ماہ قبل گرفتار کیے گئے معروف سماجی کارکن اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر فروری 2020 میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ایک اہم سازشی ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں بیشتر مسلمانوں سمیت 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔عمر خالد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے صرف ایک پرامن احتجاج میں حصہ لیا۔عمر خالد ان متعدد طلبہ اور کارکنوں میں سے شامل تھے جنہیں انسداد دہشت گردی کے سخت گیر قانون کے تحت تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی ضمانت سے متعلق احکامات 14 مارچ کو جاری ہونا متوقع تھے لیکن اس کے بعد سے 3 بار موخر کیے جاچکے ہیں۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے کہا کہ عمر خالد کی ضمانت کی درخواست میں کوئی میرٹ اور وزن نہیں ہے۔عمر خالد کے والد سید قاسم رسول الیاس نے برطانوی خبر نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں اور اعلی عدالت میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بہت جلد انصاف ملے گا۔دہلی میں فسادات ایک متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف مہینوں تک جاری رہنے والے طویل احتجاج کے درمیان ہوئے۔شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) 3 پڑوسی مسلم اکثریتی ممالک (افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش)سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دیتا ہے۔اگرچہ ناقدین کا موقف ہے کہ یہ ایکٹ مسلم مخالف ہے اور بھارت کی سیکولر اقدار کے خلاف ہے، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا اصرار ہے کہ یہ ایکٹ مظلوم اقلیتوں کو پناہ دیتا ہے۔ہندووں اور مسلمانوں سمیت لاکھوں لوگ اس قانون کے خلاف پرامن مظاہرے کرنے کے لیے سڑکوں پر آئے، تاہم دہلی میں ایک احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں اس قانون کے حق میں اور مخالفت کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔پرتشدد تصادم نے جلد ہی مذہبی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پرتشدد کاروائیوں کا دائرہ پھیلتا گیا اور 3 دن تک جاری رہا، ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو (اکثر پولیس کی مدد سے) نشانہ بنایا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹنگ میں فسادات کے دوران پولیس کی بربریت اور ملوث ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ شہر میں مذہبی فسادات کے بدترین سلسلسوں میں سے ایک تھا ۔عمر خالد پر 2 اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران مظاہرین کو سڑکیں بلاک کرنے پر اکسایا۔ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پروپیگنڈہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ اس سازش کے تحت عمر خالد اور ان کے ساتھیوں نے دہلی میں فسادات بھڑکانے کے لیے خواتین اور بچوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا۔عمر خالد نے اس دعوے کو چیلنج کیا اور کہا کہ پولیس نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے ایک ترمیم شدہ ویڈیو کلپ کو بنیاد بنایا۔پولیس کا یہ بھی الزام ہے کہ یہ انتشار بھارتی صدر نریندر مودی کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے سی اے اے مخالف مظاہرین کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا۔عمر خالد کے علاوہ ان مظاہروں کی قیادت کرنے والے کئی مظاہرین، طلبہ لیڈروں اور کارکنوں کو فسادات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ان تمام افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا جو کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک سخت قانون ہے جس کے مطابق ضمانت حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کانگریس پارٹی کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو گرفتار کیے جانے کے 2 سال سے زیادہ عرصے بعد ضمانت مل گئی۔عمر خالد کو 2016 میں بھی غداری کے الزام میں ان کے ایک اور ساتھی طالب علم رہنما کنہیا کمار کے ہمراہ بھارت مخالف نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان دونوں نے یہ الزامات مسترد کردیے تھے اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں


جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی دو درخواستیں خارج، وکلاء کا پھر بائیکاٹ وجود - بدھ 24 ستمبر 2025

  عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، آواز ڈراپ ہونے، شکل واضح نظر نہ آنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، 19 ستمبرکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے، وکیل فیصل ملک، سلمان اکرم راجا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات ...

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی دو درخواستیں خارج، وکلاء کا پھر بائیکاٹ

حکومت، اپوزیشن کام نہیں کرتیں سارابوجھ عدالت پر پڑتا ہے، سپریم کورٹ وجود - بدھ 24 ستمبر 2025

کیاہم پارلیمنٹ کو ہدایت کرسکتے ہیں؟ ہماری خواہش ہے کہ آئین پر چلیں، پارلیمنٹ کی نیت اورمقاصد کودیکھناہے، بحث کو نہیں دیکھ سکتے عوام نے ارکان کوووٹ دے کراس لئے نہیں بھیجا کہ اسمبلی میں گونگے بن کر بیٹھے رہیں،سپرٹیکس معاملے میں سماعت کے دوران ججز کے ریمارکس سپریم کورٹ آف پاکستا...

حکومت، اپوزیشن کام نہیں کرتیں سارابوجھ عدالت پر پڑتا ہے، سپریم کورٹ

چین نے متروک طیاروں کو جنگی ڈرون میں تبدیل کردیا،بھارت کیلئے خطرہ وجود - بدھ 24 ستمبر 2025

چینی پیپلز لبریشن آرمی نے بے پائلٹ ڈرونزچانگ چن ائیر شو میں پہلی بار نمائش کیلئے پیش کر دیا دشمن کے دفاعی ذخائر کوختم کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ڈرونز تیار کر کے تعینات کیا جا سکتا ہے، تجزیہ کار چینی پیپلز لبریشن آرمی نے ریٹائرڈ 1950 کی دہائی کے جے-6 فائٹر جیٹس کو بے پائلٹ جن...

چین نے متروک طیاروں کو جنگی ڈرون میں تبدیل کردیا،بھارت کیلئے خطرہ

بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار وجود - بدھ 24 ستمبر 2025

جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟پریس کانفرنس پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار ک...

بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار

اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں فوجی دستے داخل( 68 فلسطینی شہید) وجود - بدھ 24 ستمبر 2025

تازہ کارروائیوں میں220 زخمی ہو گئے،زمینی اور فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں اورا سکول کو نشانہ بنایا گیا صبح سے اب تک 15 شہادتیں صرف شہرغزہ میںہوئیں، خان یونس میں امداد کے منتظر 11 فلسطینی شہدا میں شامل اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید فوجی دستے داخل ہوگئے۔زمینی اور فضائی ...

اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں فوجی دستے داخل( 68 فلسطینی شہید)

بھارت جھگڑالو پڑوسی ، اچھے ہمسائے کی طرح رہے، وزیراعظم وجود - پیر 22 ستمبر 2025

  اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جو عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید...

بھارت جھگڑالو پڑوسی ، اچھے ہمسائے کی طرح رہے، وزیراعظم

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا وجود - پیر 22 ستمبر 2025

پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت نے مقررہ 172 رنز کا ہدف 19.5 ا...

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید) وجود - پیر 22 ستمبر 2025

دغموش خاندان کے گھر پر فضائی حملے میں 11 افراد جاں بحق ،70 افراد غزہ سٹی میں مارے گئے اسرائیل کی زمینی کارروائی اور بلند عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم تیز،6 لاکھ سے زائد شہری محصور اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور دیگر علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے، جن میں 91 فلسطینی شہید ہوگئے، جن م...

غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید)

پاکستان سے معاہدہ سعودیہ کی ایٹمی ڈھال ہے، عالمی میڈیا کی رپورٹ وجود - اتوار 21 ستمبر 2025

مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں،ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں،اسرائیل قطر پر حالیہ حملوں کے بعد براہِ راست خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کا سرکاری م...

پاکستان سے معاہدہ سعودیہ کی ایٹمی ڈھال ہے، عالمی میڈیا کی رپورٹ

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے ایف بی آر کے ریڈار پر، کارروائی کا فیصلہ وجود - اتوار 21 ستمبر 2025

30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار ،اکتوبر سے کارروائیاں شروع ہوں گی مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرنے والے نان فائلرز گرفت میں آئیں گے،ذرائع ایف بی آر نے نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے ...

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے ایف بی آر کے ریڈار پر، کارروائی کا فیصلہ

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گردافغانستان میں ہلاک وجود - اتوار 21 ستمبر 2025

دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید فتنۃ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا،ذرائع دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، بھارتی اور سوشل میڈیا کی رپورٹ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہ...

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گردافغانستان میں ہلاک

خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع وجود - اتوار 21 ستمبر 2025

جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں ایک ہونا چاہیے،سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کری...

خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع

مضامین
جگہیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں! وجود بدھ 24 ستمبر 2025
جگہیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں!

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہاہے! وجود بدھ 24 ستمبر 2025
کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہاہے!

ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست وجود بدھ 24 ستمبر 2025
ٹرمپ کا ویزہ وار۔۔ مودی کی سفارتی شکست

پاکستان سعودی عرب دفاعی اشتراک بھارت اور اسرائیل میں بے چینی وجود منگل 23 ستمبر 2025
پاکستان سعودی عرب دفاعی اشتراک بھارت اور اسرائیل میں بے چینی

بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے! وجود منگل 23 ستمبر 2025
بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر