... loading ...
ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی ،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کئے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ؟جس کے جواب میں78فیصدافرادنے بیروزگاری،67فیصدنے افراط زر،28فیصد نے کم آمدن،25فیصد نے توانائی کی کمی،24فیصدنے کرپشن،12فیصد نے گیس ،چھ فیصد نے پانی کی کمی،چھ فیصدنے بے حیائی قرار دیا ۔سروے میں شامل 80فیصد افرادنے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، 13فیصد نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائیگی،سات فیصد نے معلوم نہیں کا جواب دیا ۔سروے میں پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوپائیگی جس پر62فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،23فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائیگی 15فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا ۔سروے میں پوچھا گیا کہ عمران خان کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے تاریخی ٹیکس جمع کیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول قیمتیں عالمی سطح پر بڑھنے کے باوجود ان کی حکومت پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے جس پر 10فیصد نے مکمل جبکہ 42فیصد نے کسی حد تک اتفاق کیاجبکہ 43فیصد نے اسے غلط قرار دیا اورپانچ فیصد نے کہاکہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں ۔سروے میں پوچھے گئے ایک اور سوال پر 69فیصد عوا م نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنی حالیہ تقریر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے گئے بڑے اقدامات سے ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑیگااورعام آدمی کے حالات جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے ،25فیصد نے کہاکہ عام آدمی کیلئے حالات بہتر ہوجائیں گے جبکہ چھ فیصد نے کہاکہ معلوم نہیں۔سروے میں سوال کیاگیاکہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کااعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کس قدر ریلیف ملے گا جس پر 47فیصد افراد نے کہا اس سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،42فیصد نے کہاکہ ہمیں کچھ ریلیف ملے گا ، نو فیصد نے کہا بہت ریلیف ملے گا ،تین فیصد شہریوں نے معلوم نہیں میں جواب دیا ۔ سروے میں ایک اور سوال کیاگیاکہ وزیراعظم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر کمی کااعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کس قدر ریلیف ملے گا جس کے جواب میں 48فیصد عوام نے جواب دیاکہ انہیں بالکل ریلیف نہیں ملے گا ،41فیصد نے کہاکچھ ریلیف ملے گا ، آٹھ فیصد نے جواب دیا کہ بہت ریلیف ملے گا جبکہ تین فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا ۔سروے میں پوچھے گئے ایک اورسوال میں وزیر اعظم کے مارچ کے آخر تک پنجاب کیلئے صحت کارڈ جاری کر نے کے اقدام پر 37فیصد افراد نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،29فیصد نے کچھ اطمینان ظاہر کیا ،سروے میں 28فیصد عوام بالکل مطمئن نہیں اور چھ فیصد نے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔ احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امداد میں اضافے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 32فیصد افراد نے مکمل ،31فیصد نے حکومتی اقدام پر کچھ اطمینان کااظہار کیا جبکہ 32فیصد افراد نے اس کی نفی کی ،پانچ فیصد عوام نے ”معلوم نہیں ” میں جواب دیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...