... loading ...
آب و ہوا میں تبدیلی کا مطالعہ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم انٹر گورنمینٹل پینل فار کلائمٹ چینج (آئی پی سی سی) نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب موسمیاتی تبدیلیوں سے کرہِ ارض کے حساس نظام کو جو نقصان ہورہا ہے اس کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت یعنی بے تحاشا بارش، خشک سالی، گرمی کی لہروں اور سبزے کی آگ کے واقعات سے براہِ راست تین کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست زد پر ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ہزاروں صفحات پر محیط ایک رپورٹ ہے جس کا نام ‘کلائمٹ چینج 2022: اثرات، مطابقت پذیری اور زدپذیری’ رکھا گیا ہے۔ اس اہم دستاویز کی اشاعت پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹیرس بھی پریس کانفرنس پر موجود تھے جنہوں نے اسے ‘انسانی المیے کا اٹلس’ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ اسیسمںٹ رپورٹ ہے جو آئی پی سی سی نے آٹھ برس بعد جاری کی ہے اور 3675 صفحات پر مشمتل ہے لیکن پالیسی سازوں کے لیے 35 صفحات کا خلاصہ لکھا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے ہزاروں مصنفین میں سے ایک ریشل وارن بھی ہیں جو جامعہ ایسٹ اینجلیا کی سائنسداں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوچکا ہے اور دو درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ موت کے برابر ہوگا۔رپورٹ میں زور دے کر ثبوت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ غیر یقینی موسمیاتی شدت دماغی اور ذہنی امراض کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غریب ترین ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جن میں مشرقی، مغربی اور وسطی افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوبی امریکا شامل ہیں۔ ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں غریب ممالک میں موسمیاتی شدت ( بارش، سیلاب اور خشک سالی وغیرہ ) سے اموات کی شرح بھی 15 فیصد زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف سے زائد آبادی شہروں کی باسی ہے جہاں ہیٹ ویوو، شہری سیلاب اور طوفان وغیرہ سے انفرا اسٹرکچر اور بجلی کینظام کو شدید نقصان پہنچتا رہتا ہے۔ یہ تبدیلیاں پورے شہر کو معطل کرسکتی ہیں جن میں ہمارے صوبہ پنجاب کی دھند بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق کلائمٹ چینج سے جانوروں کی دو انواع معدوم ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کے عالمی اوسط اضافے سے مزید 14 فیصد جاندار صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...