... loading ...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یوکرین سے روسی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرنے والی قرارداد پر جاری بحث میں اپنی باری پر حصہ نہیں لیا۔ اجلاس میں بھارت کے ووٹ دینے سے گریز سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ انفرادی طور پر مخصوص ممالک پر توجہ مرکوز نہ دیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کو بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی حملے کی مذمت کی قرارداد پر ووٹ نہیں دیا تھا۔2 روز بعد جب سلامتی کونسل نے کشیدگی پر بحث کے لیے 193 رکنی جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی خصوصی اجلاس بلانے کے لیے ووٹنگ کی تو بھارت نے اس میں بھی حصہ نہیں لیا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے ان پر زور دیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر امریکی کوششوں کی حمایت کریں۔ پاکستان، جو اس معاملے پر کسی کی سائیڈ نہ لینے کی کوشش کررہا ہے وہ دونوں اجلاسوں میں شریک نہیں ہوا۔اقوام متحدہ کے رکن کے طور پر پاکستان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل دوسرے روز جاری رہنے والے مباحثے میں حصہ لے سکتا ہے لیکن اب تک ایسا کرنے سے گریز کررہا ہے۔ بظاہر یہ نظر آرہا ہے کہ پاکستان اس تنازع میں الجھنے سے گریز کرنا چاہتا ہے جو اسے ایک غیر آرام دہ پوزیشن میں ڈال سکتا ہے۔پاکستان امریکا کا روایتی اتحادی ہے جس نے ماضی میں واشنگٹن کو چین تک رسائی کے لیے راہداری فراہم کی تھی۔تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات حال ہی میں کشیدہ ہوئے ہیں کیونکہ امریکا بھارت کے زیادہ قریب ہوگیا ہے، جس کا چین پر قابو پانے کے لیے امریکی کوششوں میں اب کلیدی کردار ہے۔چین، پاکستان کا سب سے قریبی اتحادی ہے جو اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف جیسے مختلف بین الاقوامی فورمز پر اہم معاملات میں اسلام آباد کی حمایت کرتا ہے۔واشنگٹن میں موجود سفارتی مبصرین کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس طے کرنے میں چین نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بتدریج امریکی اثر و رسوخ سے باہر نکل رہا ہے اور چین اور روس دونوں کے قریب ہو رہا ہے تاہم اسلام آباد اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ چین اور امریکا دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے اور بظاہر اسی لیے وہ یوکرین کے تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی دونوں مواقع پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے پرہیز کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...