وجود

... loading ...

وجود
وجود

خواہشیں زیادہ،وسائل کم

بدھ 02 مارچ 2022 خواہشیں زیادہ،وسائل کم

اللہ تعالیٰ نے آخری الہامی کتاب میں واشگاف اندازمیں کہا ہے کہ بے شک انسان ناشکرا ہے یہ اتنی بڑی حقیقت ہے کہ انکار ممکن ہی نہیں درویش نے ایک آہ بھرکہا ناشکری کاسبب خواہشات ہیںیا غربت ہرکوئی اس سوال کا جواب اپنے دل سے پوچھے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہونے میں دیر نہیں لگے گی ویسے تو خواہشات کا سلسلہ اتنا درازہے کہ ہر ،خواہش پر دم نکلنے کی کہاوت سچ محسوس ہوتی ہے بہت سے لوگ تاویلیں دیتے پھریں گے صاحب کیا کریں آج کل اتنی غربت کیوں ہے کہ گذارا ہونا محال ہے؟ ایسے تمام لوگوں کو چاہیے وہ ذرا ماضی کے دریچے میں جھانک کر سوچیں کماحقہ‘ جواب مل جائے گا کیونکہ در حقیقت آج اتنی غربت نہیں جتنا لوگوں نے شور مچا رکھا ہے آجکل ہم جس کو غربت سے تعبیرکیاجاتاہے وہ در اصل خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے۔ درویش نے دور کہیں دور خلائوںمیں گھورتے ہوئے کہا الگ تھلک رہنے کو ترجیح دینا،فقط اپنے متعلق ہی سوچنا ،دوسروں کو نظراندازکرنا،رشتوں کااحترام نہ کرنا اخلاقی قدروں کی بے پرواہی بھی اپنے رب کی نا شکری ہے ناشکرا انسان رہبانیت کا شکارہے یہاںپرموجوددرجنوںافراد نے یقینا تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہوں گے اسکول میں تختی پر گاچی کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو مٹی لگایا کرتے تھے اب نئی نسل کو کیا معلوم یہ تختی،سلیٹ اور گاچی کیا ہوتی ہے وہ تو یقینایہ بھی نہیں جانتے ہوں گے جن طلباء کے پاس سلیٹ پر لکھنے کے لیے سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے بجری کا کنکر استعمال کرلیا کرتے تھے کیا سادہ دور تھا ابھی دلوںمیں اتنی،نفرتیں،کدورتیں اور منافقت نہیں تھی اسکول کایونیفارم عید ین پر بھی پہننے میں کوئی ہرج نہیں تھا جوتے بھی ہی لینے کوترجیح دی جاتی جو سکول میں بھی کام آجائے اوراگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے خریدتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔ بیتے دنوںکو یاد کرکے درویش کے ہونٹوںپر مسکراہٹ پھیل گئی اس نے کہا ان دنوں موسموں اور مزاجوں میں سادگی تھی دلوںمیں اتنی نفرتیں،کدورتیں اور منافقت نہ تھی بیٹیاں پورے محلے کی بیٹیاںسمجھی جاتی تھیں ایک گھرمیں شادی ہوتی تو پورا محلے میں رونق اور خوشیاں امڈ آتیں کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار مرمت کروانابرانہیں لگتا تھابیشترکم وسائل کے پیروں میں پلاسٹک کا جوتا ہوتا تھا۔۔برانڈڈ کاتوکسی کو پتہ بھی نہیں تھا یہ کم بخت کیا چیزہوتی ہے ۔
آج رزق کی فراوانی ہے،ہزاروںنعمتیں ہمارے پاس ہیں کھا کھا کر ہمارے دانت گھس گئے ہیں لیکن ناشکری نہیں جاتی گلہ ،شکوہ اور کفران ِ نعمت ہرشخص کا شیوہ بن گیاہے شاید یہ انسان کی شرست میں شامل ہے۔کبھی ماضی کو یادکرو یہ تیس چالیس پرانی بات ہوگی جب گھر میں اگر مہمان آجاتا تو کسی پڑوسی کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ ، نمک مانگ کر لاتے تھے کیونکہ وہ بھی ایسا ہی کرتا تھا یہ کوئی معیوب بات نہیں تھی پورا محلے کا ماحول گھرجیسا تھا بیشترگھروالوںکے پاس تالہ نہیں ہوتا تھا آج ہم تالے لگاکربھی غیرمحفوظ ہیں۔غورکرنے کی بات ہے آج تو ماشاء اللہ گھروں میں ایک کئی کئی ماہ کا سامان پڑا ہوتا ہے۔ مہمان کسی وقت بھی آجائے کوئی فکر نہیں ہے آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین یونیفارم اور بچوںکے زرق برق لباس ضرور ہوتے ہیں۔ آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں پھربھی دل نہیں بھرتا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے جو لباس میں ایک فنگشن میں پہنوں اس سے الگ اور منفرد دوسرے فنگشن میں نہ ہوا تو گویا ناک کٹ جائے گی کیا زمانہ آگیاہے ہم نے خواہشیں اتنی پال لی ہیں کہ وسائل کم پڑ گئے ہیں اسی لیے گھر ٹوٹ رہے ہیں جھگڑے،نفرتیں،کدورتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں سادگی،قناعت اورمروت ختم ہوکررہ گئی ہے ایک دور تھا جب ایک کسی بھی تقریب میں جانے کے لیے ہزار پان سو میں اپنے آپ کو مینج کرلیا کرتا تھا اور جیب بھی پیسوںکی کمی کااتنا ملال نہیں تھا تو آج کپڑے ایسے آگئے ہیں کہ وہ پھٹے ہی نہیں اب غربت کا رونا رو نے والوں کے پاس ہزار وںمالیت کا موبائل، دو تین ہزار سے کم کیا سوٹ پہناہوگا، جوتا کم سے کم تین ہزار کا نت نئے ماڈل کے گاڑیاں،موٹرسائیکل ۔۔پھربھی ناشکری ایک دوسرے سے لاتعلقی اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آخری الہامی کتاب میں واشگاف اندازمیں کہا ہے کہ بے شک انسان ناشکرا ہے یہ اتنی بڑی حقیقت ہے کہ انکار ممکن ہی نہیں۔
غورکریںتو محسوس ہوگا ہمارے غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں لالٹین یامٹی کادیا جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ہے سچ تو یہ ہے آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ہے ہم ناشکرے ہوگئے ہیں اسی لیے برکتیں اٹھ گئی ہیں سچ بات یہ ہے کہ پہلے درجہ بندی کم تھی معاشرتی اسٹیٹس کم و بیش ہونے کے باوجود دل نرم تھے ،صلہ رحمی کا مظاہرہ کیا جاتا تھانفرتیں،کدورتیں اور منافقت کم کم تھی ، اللہ پر بہت زیادہ توکل بہت تھا، باہمی ہمدردی زیادہ تھی، مل کر رہنا اچھا سمجھا جاتا تھا جبکہ آجکل تنہائی سے دوستی ہو گئی ہے موبائل فون نے ہرکسی کو ایک دوسرے بے نیاز اور تنہا کرکے رکھ دیا ہے یقین جانو جب سے ریفریجریٹر آیالوگ کمینے ہوگئے ہیں تھوڑا تھوڑا سالن بھی بچاکررکھ لیاجاتاہے پھر کھالیں گے ایک دوسرے سے لاتعلقی یہ رہبانیت ہے اور ایک مسلمان کا یہ طرزِ عمل نہیں۔درویش نے کہا اگر کسی کے معاملات پہلے سے بہتر ہیں، اللہ کی نعمتیں بدرجہا زیادہ ہیں،صحت تندرستی اور وسائل کی افراط ہے تو اس کا مطلب ہے وہ مادی اعتبار سے مضبوط ہورہاہے ترقی اس کا مقدربن رہی ہے لیکن ایسے لوگ اکثر شکر ، توکل اور باہمی تعلقات کے حوالے سے کمزور ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اللہ کریم کا زیادہ سے زیادہ شکراداکرے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں دوسروںکااحساس کرے،خوف ِ خدا سے دل میںمزین کرے ایک بہترین معاشرے کی تشکیل و تعمیرکے لیے ایک دوسرے سے لاتعلقی ،صلہ ٔ رحمی کا فقدان،بے رحمی،فرعونیت کا مزاج انتہائی خوفناک رحجان ہوتاہے یہ دلوںکو مردہ کرکے رکھ دیتاہے جو ایک نارمل انسان کے شایان ِ شان ہرگزنہیںیادرکھیں رہبانیت اللہ کے شکرگذار بندوںکا شیوہ نہیں ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر