... loading ...
صحافی محسن بیگ نے ایف آئی اے کے مقدمہ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ عدالت نے محسن بیگ کی درخواست پرایف آئی اے،وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے گئے ۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں صحافی محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے کہ آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کو محسن بیگ کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اس وقت کہاں ہیں۔ اس پروکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ محسن بیگ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔عدالت نے کہا کہ ملزم جیل میں ہیں، اس سے بڑی کارروائی کیا ہوسکتی ہے،ہم جمعہ کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ محسن بیگ پر 2 مقدمات درج تھے اور ایک میں ضمانت ہوگئی جبکہ ایک مقدمہ لاہور اوردوسرا مقدمہ اسی ہی دن کراچی میں درج کرلیا گیا۔ محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں منی لانڈرنگ اور مزید دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ محسن بیگ کے محض ایک بیان پر کارروائی کی جارہی ہے،ان کے موکل نے صرف صحافتی ذمہ داری ادا کی اوروفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی سے متعلق سوال پر محض اتنا کہا وہ ریحام خان کی کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 4 مارچ کوجواب طلب کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ اکاؤنٹ اور سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ طلب کر لیا۔ ایف آئی اے لاہور اور راولپنڈی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو راولپنڈی آفس میں 3 نومبر جبکہ لاہور دفتر میں 7 نومبر...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لان...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر پیرکو کراچی آفس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کر...
سندھ ہائی کورٹ نے بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بل بورڈ ز اور سائن بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے ناظر کو نگراں مقرر کرتے ہوئے کراچی کی 24 اہم شاہراؤں پر بھرپور کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔شاہر...
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈائون کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔کے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو م...
سندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگریکٹو آفیسر کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لا کر پیش کرے۔ کے الیکٹرک کے خلاف سماعت کے دور...
سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی نظرثانی درخواست پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قابل ذکر پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی روکے جانے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے دن دیکھا اور نہ رات دیکھا بس کام ک...
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب کو حکومتی وفد پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا الزام لگانے پر نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران حکومتی وفد کی اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کے الزام کے خلاف پٹیشن کی سماع...
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر کے معاملے پر چند دن قبل امجد شعیب کو نوٹس کے ذریعے7 ستمبرکو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ ایف آئی اے سائبر ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دی۔ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا کہ منظور وسان کے...