وجود

... loading ...

وجود
وجود

بچے !ریچھ کی دھاڑ سنو!

پیر 28 فروری 2022 بچے !ریچھ کی دھاڑ سنو!

مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کے قصوں سے جن کے پیٹوں میں مروڑ اٹھتی ہے، وہ یوکرین پر روسی حملے کو ذہنوں میں تازہ رکھیں۔
تیس برس ہوتے ہیں، سوویت یونین منہدم ہوگیا تھا۔ اس ملبے سے نکلنے والی ریاستیں ماضی کی اب بھی قیدی ہیں۔ ماضی کے یہ مزار، نوید ِ آئندہ بننا چاہتے ہیں۔ مگر اس کے لیے خود میں ایک تابندگی بھی چاہئے۔کہاں ! وہ کہاں؟ بیلا روس کی جس شکار گاہ میں سوویت یونین کے ٹوٹے پھوٹے اور لاغر حصے جمع ہو کر اپنا غم غلط کیے دے رہے تھے، یوکرین اس کا حصہ تھا، تب بیلاروس کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کو کب معلوم رہا ہوگا کہ وہ بورس یلسن کے ساتھ جس انہدامی دستاویز پر نشے میں دھت اتفاق کرتے ہیں ، تاریخ میں کیسے پلٹ کر وار کرے گی؟تب کا یہ حال، تیس برسوں بعد ماضی ہوگا، جسے پستول دکھانے پر مستقبل اُنہیں توپ کے نشانے پر لے گا۔ سوویت یونین کی تدفین ہوگئی، مگر اس کے اندر کا سرخ ریچھ زندہ ہے۔ ہاہا! لطف آگیا ، عالمی تنازعات کا تجزیہ نگار پیپی ایسکوبار لکھتا ہے:بچے اس ریچھ کی دھاڑ سنو!
سلطنتیں پھر آمادۂ جنگ ہیں۔ یوکرین تختۂ مشق پر مشقِ ستم ہے۔ پاکستان سے مشابہ ریاست یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، صدام حسین کی طرح استعمال کیے گئے۔ پہلے کی طرح پھر ثابت ہوا، امریکا کسی کا دوست نہیں۔ صدام حسین کو کویت میں مداخلت پر اُکسایا گیا، یہ نئے مشرقِ وسطیٰ کی ترتیب کا پورا کھیل تھا۔نیا کچھ بھی نہیں،کامیڈین یوکرینی صدر امریکی ”کامیڈی” کو سمجھ نہیں سکے۔ امریکا نے بحرالکاہل میں اگلے سو سال کے طویل غوطے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کی لہریں بحرہند میں بھی اُٹھیں گی۔بدقسمتی یہ ہے کہ روس کی یوکرین میں مداخلت سب کو دکھائی دیتی ہے، مگر امریکا کی نہیں۔ امریکا یوکرین میں دخیل تھا، اُس کی مداخلت بہر نوع عسکری اہداف رکھتی ہیں۔ منصوبے صدر اُباما کے دور میں ترتیب دیے گئے ۔ چین کے خلاف سمندری محاصرہ اگلے عشروں کی سیاست کا ہدف ہے۔ روس، چین کا حلیف ہے۔ روس اپنی عظمت ِ رفتہ کے احساس میں مبتلا نئے ادوار میں چین کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ایسے داخل ہونا چاہتا ہے، جس میں وہ معاشی استحکام کے ساتھ اپنے مضبوط عسکری حجم کی چھوی کی حفاظت بھی کرسکے۔ جنگیں اہداف دیکھتی ہیں، لاشیں نہیں۔
یوکرین کے ساحل سے روس سمندر میں رسائی پاتا ہے،جو اُس کے معاشی معاملات کو یورپ بھر میں وسعت دینے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ روس چین اتحاد سے اس کے ثمرات چین کی جھولی میں بھی گرتے ہیں۔ امریکا اگلی صدی بحرِ ہند کے ساتھ اسی سمندر میں عسکری اور معاشی اہداف کے ساتھ منصوبہ بند کرچکا ہے۔ یوکرین میں ایک مستقل جنگی ہیجان امریکا کا اصل ہدف ہے۔ یہ چند روزہ کھیل نہیں۔ یہاں مزاحمت اور مدافعت کے مستقل محاذ ترتیب پارہے ہیں۔ اگرچہ روس کا ہدف ایک نئی حکومت کے قیام کے ساتھ معاملات کو معمول پر لانا ہے، مگر نہیں ، امریکی امداد امن کی خاطر نہیں، جنگی اہداف کے لیے ہوتی ہے۔ اگر اس نکتے کو کھرل کرنا ہے تو دوبارہ ٹٹولیں امریکا نے کیا کیا ہے؟سب سے پہلے یوکرین میں روس کی حامی حکومت کو ختم کرایا۔ مداخلت تب ہی شروع ہوگئی تھی۔ امریکا نے 2014ء میں روس حامی یوکرینی صدر وکٹر ینوکووچ کا گھیرا تنگ کرکے اُسے ایک عوامی تحریک میں انتشار کی طاقت سے چلتا کیا۔ تب تک امریکا یوکرین کی سرحد سے متصل تین ریاستوں لیتھیوانیا ،رومانیہ اور پولینڈ میں اپنے ہتھیار نصب اور اپنی فوجیں تعینات کرچکا تھا۔(یاد رکھیں 2014ء ہی وہ سال تھا جب امریکا نے افغانستان سے نکلنے کا پہلی مرتبہ اعلان کیا تھا)۔ روس نے بھی اس صورتِ حال کا فائدہ اُٹھا کر تب کریمیا کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ اگر چہ 2015ء میں یوکرین میں متحارب گروہوں کے درمیان ایک معاہدہ کرالیا گیا تھا، مگر کریمیا کو کنٹرول میں لیے جانے کے بعد یوکرین میں جو خانہ جنگی مہمیز ہوئی ، وہ پندرہ ہزار جانوں کو نگل کر بھی کسی نہ کسی شکل میں تاحال جاری ہے۔ امریکا نے مگر یوکرین میں ایک ایسی حکومت قائم کرلی تھی جو مکمل طور پر روس کی طرف پشت کرکے امریکا اور یورپ کی طرف دیکھتی تھی۔
ماضی میں ایک کامیڈی اداکار کے طور پر معروف موجودہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اس کھیل کو نہیں سمجھ سکے جو اُنہیں صدام حسین بنانے کے لیے کھیلا گیا۔ وہ روسوفوبیا کے شکار ہوئے۔ ابھی چند روز قبل وہ روس مخالف میونخ سیکورٹی کانفرنس (18تا20فروری)سے لوٹے تھے، جہاں اُنہیں ایک مسیحا کی طرح سراہا گیا۔ یاد ش بخیر! سوویت یونین کے خلا ف افغانستان میں مزاحمت کرنے والے مجاہدین کو تب امریکی آزادی کے ہیروز کی مانند قرار دیا گیا تھا۔ کامیڈین یوکرینی صدر اپنے ساتھ ہونے والی اس کامیڈی پر ہنس بھی نہ سکے۔ واپس لوٹے تو واقعی خود کو ایک مسیحا کے روپ میں سمجھنے لگے۔ کانفرنس میں اُنہیں اس مغالطے سے بھی آلودہ کردیا گیا کہ 1994 کے بڈاپیسٹ میمورنڈم پر نظر ثانی کرکے یوکرین کو جوہری ہتھیاروں سے واپس لیس کیا جائے ۔ ولادیمیر زیلنسکی کا دماغ تو خراب ہونا ہی تھا۔ یوکرائن کے پاس 1992ء میںسوویت یونین سے علیحدگی کے وقت دنیا کا تیسرا بڑا ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا، جس سے دستبردار کرانے کے لیے یوکرین کو مستقبل میں کسی حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے تحفظ کی ضمانت دی گئی تھی۔ امریکا نے کب وعدوں کی پروا کی ہے؟
امریکا کے پاس یوکرین کے لیے معاشی اور عسکری امداد ہے، مگر یہ جنگ یوکرین کو خود ہی لڑنی ہے۔ جس کے جلد اختتام کی کوئی ضمانت نہیں۔ امریکا کے تیور واضح ہیں۔ امریکا یوکرین کی جنگ کی کرکٹ میچ کی طرح کمنٹری کررہا ہے۔ جمعہ کے روز اُس نے بتایا روس کیف پر اتوار کے روز قبضہ کرلے گا۔ امریکا نے کسی عسکری امداد کے بجائے تب یوکرینی صدر کو پیشکش کی کہ اُنہیں کیف سے نکالنے میں امریکا مدد دے سکتا ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی پھر کامیڈی پر مسکرانے کے بجائے سنجیدہ ہو گئے۔ وہ بولے: مجھے کیف سے بھاگنے کے لیے سواری نہیں، لڑنے کے لیے اسلحہ چاہئے”۔ یوں لگتا ہے کہ اس بیچارے کو امریکی تاریخ پڑھنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔ یہ موازنہ بھی تاریخ میں ہمیشہ کیا جائے گاکہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی کابل پر دستک کے ساتھ ہی بھاگ کر اچھا کیا تھا یا پھر یوکرینی صدر نے کیف میں رہنے کو ترجیح دے کر بہتر کیا؟ہو سکتا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی کے انجام سے اشرف غنی کے فرار کو کچھ آبرو مل جائے؟ یا پھر ولا دیمرزیلنسکی کے بعد اشرف غنی کا اقدام د زیادہ گھناؤنا محسوس ہو۔ مگر ایک بات طے ہے کہ اشرف غنی طالبان کو جتنا جانتے تھے، اُس سے کہیں زیادہ اپنے آقا امریکی کردار کو سمجھتے تھے، جو کسبی کی حیا رکھتا ہے۔
امریکا نے کچھ زیادہ ابھی تک نہیں کیا۔ یوکرینی صدر کا اچھا خاصا دماغ خراب کردیا۔ روس کو جنگ میں دھکیلا۔ یوکرین کے حالات سے یورپ میں جس جنگی ہیجان کو پیدا کرنا مقصود تھا، وہ کردیا۔اس جنگ کی آڑ میں بحرالکاہل میں جہاں جہاں اسلحہ پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ امریکا یوکرین کے موجودہ حالات کو ابھی جوں کا توں رکھنا چاہتا ہے، مگر روس نہیں۔ اُسے ایک مضبوط معیشت چاہئے جو فی الحال کسی طویل جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ وہ کیف پر مکمل قبضے کے بعد ایک نئی حکومت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یوکرین کے موجودہ حالات بحرالکاہل کے مقاصد سے اُسے دور کرنے کا موجب بن سکتے ہیں۔پھر بھی ریچھ نے دھاڑتے ہوئے واضح کیا کہ اُسے سرخ رنگ اب بھی بہت پسند ہے۔ دارالحکومت پر قبضے میں ذرا دیر ہوسکتی ہے۔ مگر روسی حملے حکومت کی تبدیلی اور اہداف کی تکمیل تک جاری رہیں گے۔ روسی افواج اپنی سرحد سے بیس کلومیٹر جنوب میں واقع یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہے۔ جہاں وہ داخل ہونے سے قبل مضافاتی علاقوں میں اتوار تک انتظار کرتے رہے، روس کا پیغام واضح ہے، انتظار کیا جاسکتا ہے، مگر اہداف چھوڑے نہیں جاسکتے۔ روس جو کچھ کررہا ہے، وہی کچھ اسرائیل شام میں معمول کے مطابق کرتا ہے۔ امریکا، نیٹو اور مغربی ممالک کو شام میں صبح شام اسرائیلی بمباری ”حملہ” نہیں لگتی۔ مغربی کارپوریٹ ذرائع ابلاغ نے مگر روس کے ابتدائی اقدام کو ”جنگ” اور ”حملہ” قرار دیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ سے یہ بھی پوچھ لینا چاہئے کہ یمنی شہریوں پر سعودی عرب کیا کررہا ہے؟ امریکا کو علاقائی خودمختاری پر بھونکتے ہوئے پہلے یہ بتانا چاہئے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے کب باہر نکلے گا؟ شام سے واپسی کا منصوبہ کیا ہے؟ کیا بحرالکاہل اور بحر ہند میں سمندری محاصرے علاقائی خودمختاری کو خطرے میں ڈالتے ہیں؟
یہ نئے عسکری منصوبوں کے ساتھ طلوع ہونے والانیا دور ہے۔ جس میں معاشی تسلط کا خواب سمندری راستوں پر حریف ملکوں کی کڑی نگرانی سے ہوگا۔ ریچھ نے اپنے مفادات پر پہرا دینا شروع کردیا ہے۔ امریکا اس کھیل میں ہمیشہ سفاک رہا ہے۔ یوکرین ، نیا افغانستان ہے۔جو سرد جنگ کے بعد کی دنیا کی پوری تشکیل کو تہ و بالا کرسکتا ہے۔ ابھی تو روسی حملے سے پہلے یوکرین نے دو جڑواں بچے دونتسک اور لوہانسک جنم دیے ہیں۔ دنیا کے نقشے میں مزید اُتھل پتھل کی ابھی بہت گنجائش ہے۔ بچے!ریچھ کی دھاڑ سنو!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


امریکا نے80 سال میں پہلی مرتبہ یورپ میں فورس101 بھیج دی وجود - اتوار 23 اکتوبر 2022

روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی اور اسی تناظر میں امریکی فوج نے تقریبا 80 سالوں میں پہلی مرتبہ یورپ میں اپنی 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کو تعینات کردیا۔یہ ایک لائٹ انفنٹری یونٹ ہے جسے "سکریمنگ ایگلز" کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی میدان جنگ میں تعینات کر...

امریکا نے80 سال میں پہلی مرتبہ یورپ میں فورس101 بھیج دی

یوکرین میں پسپائی پر ماسکو نے فوجی کمان نئے جرنیل کو سونپ دی وجود - پیر 10 اکتوبر 2022

روس نے یوکرین میں کئی علاقوں میں پسپائی پر فوجی کمان نئے جرنیل کو سونپ دی، یوکرین میں کریملن کی جنگ آٹھویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایئر فورس کے جنرل سرگئی سورو وِکِن کو یوکرین میں لڑنے والی روسی افواج کا مجموعی کمانڈر مق...

یوکرین میں پسپائی پر ماسکو نے فوجی کمان نئے جرنیل کو سونپ دی

یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، نیٹو وجود - منگل 03 مئی 2022

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔ روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے تناظر میں نیٹو کے چیف ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن فوری طور پر اس عسکری اتحاد کے رکن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ ان...

یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، نیٹو

یورپی یونین نے 73 روسی سفارتکاروں کو بے دخل کردیا وجود - بدھ 06 اپریل 2022

یوکرین جنگ کے ردِعمل میں یورپی ممالک اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے کْل 73 روسی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اس اقدام پر کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متعدد یورپی ممالک سے روسی سفارت کاروں کی اس وسی...

یورپی یونین نے 73 روسی سفارتکاروں کو بے دخل کردیا

روسی جنگ کے سبب دنیا بھر میں بد امنی پھیل سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ وجود - پیر 28 مارچ 2022

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، میڈیارپورٹ...

روسی جنگ کے سبب دنیا بھر میں بد امنی پھیل سکتی ہے، آئی ایم ایف سربراہ

قدرتی گیس کی قیمت ڈالر، یورو نہیں روسی کرنسی میں لیں گے، پیوٹن وجود - جمعرات 24 مارچ 2022

روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست مما...

قدرتی گیس کی قیمت ڈالر، یورو نہیں روسی کرنسی میں لیں گے، پیوٹن

عارضی جنگ بندی ختم ، روسی فوج کی یوکرین میں کارروائیاں تیز وجود - پیر 21 مارچ 2022

روسی فوج نے کیف کا محاصرہ کرلیا، مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے، ماریوپول میں بھی آرٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو ماریوپول میں شام 5 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ یورپی رہنما پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سے پریشان ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بع...

عارضی جنگ بندی ختم ، روسی فوج کی یوکرین میں کارروائیاں تیز

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100ڈالرفی بیرل ہو گئی وجود - منگل 15 مارچ 2022

روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔۔ اس سے پہلے رو...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100ڈالرفی بیرل ہو گئی

نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ ہوگی، جوبائیڈن وجود - اتوار 13 مارچ 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ ہاوس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم...

نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ ہوگی، جوبائیڈن

روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کا جنگی سازو سامان تباہ کرنے کا دعویٰ وجود - جمعرات 10 مارچ 2022

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردیں ۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 90فیصد میزائل تباہ اور 90فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کرد یے ۔

روس کا بڑے پیمانے پر یوکرین کا جنگی سازو سامان تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرینی صدر نے روس کے مطالبات پر گھٹنے ٹیک دیے وجود - بدھ 09 مارچ 2022

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید م...

یوکرینی صدر نے روس کے مطالبات پر گھٹنے ٹیک دیے

یوکرینی صدر دارالحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریب منتقل ہوگئے وجود - پیر 07 مارچ 2022

روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریوپول پر حملے جاری ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی یوکرینی دارالحکومت کیف سے پولش بارڈرکے قریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ماریوپو...

یوکرینی صدر دارالحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریب منتقل ہوگئے

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر