... loading ...
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانزنے لاہورقلندرزکو28رنزسے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، فخرزمان کی شاندارنصف سنچری رائیگاں چلی گئی، شاہ نواز دھانی میچ آف دی میچ قرار پائے۔ پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔ 164 رنزکے ہد ف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہورقلندرز کی ٹیم مقررہ20اوورں میں 9وکٹوں کے نقصان پر135رنزبناسکی۔ لاہور قلندر کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے پہلا اوور آصف آفریدی نے کیا۔ پہلی وکٹ17رنز پر گری جب عبداللہ شفیق5رنز بنا کر آصف آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ دوسری وکٹ 47رنزپرگری جب کامران گھمن 20رنزبناکرپویلین واپس لوٹ گئے ۔48رنز پر میدان بدر ہونے والے تیسرے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے خوشدل شاہ کی گیند پراسٹیمپڈ آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ 102رنزپر گری جب ہیری بروک شاہ نوازدھانی کی گیند پر13رنزبنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فخرزمان 45گیندوں پر4 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے63 رنزبنا کر ڈیوڈ ویلی کی گیند پرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے ، اس وقت لاہور قلندرز کا مجموعہ 108رنز تھا۔ چھٹی وکٹ109 رنزپرگری جب فل سالٹ ایک رن بنا کرشاہ نوازدھانی کی گیند پرعامرعظمت کو کیچ دے بیٹھے ۔122رنزپر آؤٹ ہونے والے 7ویں کھلاڑی سمت پٹیل تھے جو 11رنزکے انفرادی اسکور بنا کرڈیوڈ ویلی کی گیند پر شاہ نواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ 124 رنزپر گری جب شاہین شاہ آفریدی ایک اسکور بنا کر شاہ نواز دھانی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹے ۔ 126 رنزپرڈیوڈ ویسا 8 رنزبنا کررومان رئیس کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جو لاہور قلندرز کا نوواں نقصان تھا۔ ملتان کی جانب سے شاہ نوازدھانی نے3، ڈیوڈ ویلی نے2، آصف آفریدی، رومان رئیس اور خوشدل شاہ نے ایک ،ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ اس سے قبل ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووروں میں 2وکٹوں کے نقصان پر163رنزبنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کاآغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا جبکہ پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کروایا۔ ملتان سلطانز کے اوپنرز نمایاں اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ملتان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب شان مسعود 2 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 50 رنز پر گری جب عامر عظمت 22 گیندوں پر 34 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر اسٹیپڈ آؤٹ ہوئے،اس کے بعد ویلی روسو اور محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں113رنز کا اضافہ کیا۔ محمد رضوان 51 گیندوں پر53رنز اور رئیلی روسو 42گیندوں پر65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...