... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے ،جس کاحل ضروری ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتاہے، ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے،ماضی میں ہم امریکی اتحاد کا حصہ تھے، حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی ایک چیلنج ہے، امیر ممالک منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قوانین بنائیں۔ روسی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا کو 2 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، ترقی پذیر ممالک سے پیسے کی منتقلی بڑا مسئلہ ہے، ملک کا پیسہ باہر لے جانا اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، دنیا میں بھوک و افلاس، غربت اور دیگر مسائل کی جڑ منی لانڈرنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے وجود کے مقصد سے آگاہ ہونا چاہیے،انسانی رجحان ہمیشہ مادی اور روحانی معاملات کی جانب ہوتا ہے، انسان کو انسان کی بھلائی کی فکر ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ دورہ روس اہمیت کا حامل ہو گا، سب جانتے ہیں کہ روس اور یوکرین تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، اس کی وجہ سے دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان روس کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، روس اور یوکرین معاملات کے پر امن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایران سے پابندی ختم ہو، ہم ایران سے سستی گیس حاصل کرسکتے ہیں، چاہتے ہیں بھارت لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرے، پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ترقی پذیر ممالک کسی سرد جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، ماضی میں پاکستان امریکی گروپ کا حصہ تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں طاقت کا استعمال کر کے کیا حاصل ہوا؟ افغان مہاجرین کو پاکستان نے پناہ دی، کسی بھی تنازع کو جنگ کے ذریعے حل کرنا بیوقوفی ہے، دنیا نے دیکھ لیا امریکا کو افغان جنگ سے کیا حاصل ہوا،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے، اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی لیکن بھارت میں انتہا پسند نظریے کی حکومت ہے، کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی لاگو کرنا کسی بھی قوم کیلئے قابل قبول نہیں ہوتا ، میں جس بھارت کو جانتا تھا یہ اب ویسا نہیں، بھارت کو ہندوتوا کے بجائے انسانیت پر توجہ دینی چاہیے، بیرونی امداد ایک لعنت ہے، اس کیلئے ممالک کو غلط فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...