... loading ...
عالمی بینک نے کہاہے کہ قرضوں کے سر اٹھاتے بحران کی وجہ سے غریب ممالک کے مجموعی حالات بہت مشکل ہو جائیں گے۔ اس وقت ترقی پزیر اقوام کو عالمی کساد بازاری کی شدت کا بھی سامنا ہے۔ دنیا کے بعض غریب ترین ممالک کو درپیش قرضوں کے بحران کی بڑی وجہ کووڈ کی وبا ہے۔ رواں برس 70 فیصد سے زائد کم آمدن والی اقوام کو قرضوں کی اضافی قسطوں کی ادائیگی کی مد میں 11 بلین ڈالرکا سامنا ہے۔ یہ سن 2020 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غریب ممالک کو درپیش اس بحران کی نشاندہی عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ان قرضوں کے معاملے کو مخفی غیر شفاف قرضے قرار دیا اور ان کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد اور چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اپنی توجہ عالمی اقتصادیات کے چند مخصوص پہلووں پر مرکوز کی ۔ ان میں خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے ممالک کی معاشی ترقی پر بھی نظر رکھی گئی ۔ورلڈ بینک کی سالانہ رپورٹ کا عنوان مالیات برائے منصفانہ ریکوری تجویز کیا گیا۔ اس میں بحث کی گئی کہ غیر مستحکم مالیاتی نظام کی وجہ سے ترقی پذیر معیشتوں پر قرضوں کا بوجھ پہاڑ کی ہیئت اختیار کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے انہیں دوسرے مالیاتی مسائل کا سامنا ہے، جن میں بڑھتی افراطِ زر اور شرحِ سود خاص طور پر اہم ہیں۔ سالانہ رپورٹ میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے تحریر کیا کہ افراطِ زر سے اٹھنے والے اقتصادی بحران کے ساتھ بلند شرحِ سود اصل میں کمزور مالیاتی سلسلے کا شاخسانہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ کورونا وبا نے اقتصادی چیلنجز کو زیادہ شدت کے ساتھ واضح کر دیا ۔ ان چیلنجز میں غیر استعمال شدہ قرضوں کی شفافیت اور قرض ادائیگیوں میں تاخیر ہے۔عالمی بینک کے مطابق ناقص قرضوں کی نشاندہی نہ کرنا ان کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے۔ اس تناظر میں مزید کہا گیا کہ قرضوں کی نشاندہی قرض دینے والے ملک کے معاشی استحکام لیے بہتر ہوتا ہے اور دوسری جانب خاص طور پر چھوٹے کاروبار اور کم آمدنی والے افراد کے گھروں کو تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں ایسے خطرات کی وضاحت کی گئی ہے جن کی وجہ سے قرض دینے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 50 فیصد گھروں کو اگلے تین ماہ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہو گا کیونکہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنا بھی ایک تکلیف دہ امر ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بیان کیا گیا کہ اقتصادی مشکلات کی شدت اتنی بڑھ سکتی ہے کہ اوسط درجے کے کاروبار بمشکل دو ماہ کے اخراجات پورے کر سکیں گے۔اس رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں نصف کاروبار وبا کے بعد کے وقت میں زوال پذیر ہو جائیں گے۔ ورلڈ بینک کی چیف اکانومسٹ کارمین رائنہارٹ کا کہنا تھا کہ بحرانی حالات سے قبل کئی معاشی کمزوریاں سامنے بھی نہیں آئی تھیں اور اس عمل نے بھی صورت حال کو گھمبیر بنایا ہے۔ کارمین رائنہارٹ نے تجویز کیا کہ اب ترجیحات کو ازسرنو مرتب کرنا ہو گا اور ایسے اقدامات متعارف کرانے ہوں گے جن سے مستحکم مالیاتی نظام استوار کیا جا سکے اور اگر ایسا کرنے میں تاخیر ہوئی تو کمزور معیشتوں کی صورت حال سنگین ہو جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...