... loading ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واوڈا کو جھوٹے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ فیصل واوڈا کو تمام تنخواہیں اور مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا بھی حکم دیا گیا، فیصل واوڈا نے تین مارچ کو بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا تھا، وہ بطور رکن اسمبلی مستعفی ہو چکے اور بطور سینیٹر بھی نااہل قرار دے دیاگیا،الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، اس کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ نااہل قرار دیتا، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ نہیں سنا سکتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بیان حلفی سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں دائر کیا گیا تھا، آپ ٹیکنیکل گراؤنڈز پر بات کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے کہاں کوئی غلطی کی ہے؟ سپریم کورٹ نے خود ایک آرڈر جاری کیا اور بیان حلفی کو اس کا حصہ بنایا، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیان حلفی اگر غلط نکلا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، آپ اپنی نیک نیتی بھی بتائیں کہ جب بیان حلفی دائر کیا تو دہری شہریت نہیں تھی، یہ بتائیں کہ امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دیا یا نہیں؟ اس کی تاریخ کیا ہے، کیا جھوٹے بیان حلفی کی انکوائری سپریم کورٹ کرتا؟ الیکشن کمیشن انکوائری کر کے معاملہ سپریم کورٹ بھجواتا کہ آپ نے کہا تھا کہ بیان حلفی جھوٹا نکلا تو اس کے نتائج ہیں، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا آرڈر تھا کہ بیان حلفی کے نتائج ہوں گے، کیا کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے سے قبل شہریت چھوڑی تھی یا نہیں؟ وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بیان حلفی کی انکوائری کر سکتا ہے، دیکھنا یہ ہو گا کہ اس کے بعد کیا پراسیس ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن انکوائری کر کے کیس سپریم کورٹ کو بھجوائے، وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر جھوٹا بیان حلفی آئے تو اس کے خلاف انکوائری کے بعد کورٹ آف لا کو کارروائی کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ جھوٹے بیان حلفی کو ایسے تصور کیا جائے گا کہ وہ سپریم کورٹ میں جمع ہوا، کیا سپریم کورٹ اس پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے؟ صرف اس بینچ کو اتنا سمجھا دیں کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کا کیا کریں؟وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جھوٹے بیان حلفی کے لیے توہین عدالت کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون ہے جس میں کئی قانون سازوں کو نااہل بھی کیا گیا، اس کیس کو چھوڑ کر سمجھا دیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیسے ہو گا؟ کیا فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ کہیں جمع کرایا؟ وہ اپنی نیک نیتی ثابت کرتے اور سرٹیفکیٹ پیش کرتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ذمہ داری پٹیشنر پر تھی کہ وہ شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرتا۔ وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ نااہلی کا اختیار صرف کورٹ آف لا کا ہے۔ پٹیشنر نے کہیں بھی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ اگر بیان حلفی کورٹ آف لا کے سامنے جھوٹا ثابت ہو تو پھر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، تاحیات نااہلی سیاست میں سزائے موت کی طرح ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ سزائے موت بہت سے سیاست دانوں کو مل چکی ہے ۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...