... loading ...
پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو24رنزسے شکست دے دی، پشاورکی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ، پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔کوئٹہ کے ول سمید کے99رنزرائیگاں چلے گئے۔ حسین طلعت میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورزوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 186رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمقررہ20اووروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر161رنزبناسکی۔ اوپنر ول سمیڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹر پشاور زلمی کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔ ول سمیڈ نروس99کاشکارہوئے انہوں نے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ول سمیڈ اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایک میچ میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ پشاور زلمی کے خلاف ایک میچ میں97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسپنر عثمان قادر نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائیتھے۔ تجربہ کار بیٹر شعیب ملک اور آلراؤنڈر حسین طلعت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شعیب ملک 8 چوکوں کی بدولت 58 اور حسین طلعت 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بین کٹنگ 36 اور محمد حارث 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...