... loading ...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر دیکھوں گا غربت ختم ہوئی یا نہیں،22 کروڑ آبادی کسی بھی ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، اگر آپ اپنی معیشت میں شامل کرلیں تو ہماری بڑی طاقت ثابت ہوں گے، ڈیجیٹل پاکستان اس سفر کا نام ہے جس کے تحت ہم لوگوں کو معیشت میں شامل کریں گے،دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہو گا، 22 کروڑ آبادی کو رسمی معیشت کا حصہ بنا کر اثاثہ بنایا جا سکتا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے، نچلے طبقے کے حالات بہتر بنانا ہی ہماری اصل کامیابی ہوگی ۔ وہ منگل کو ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ”راست” کا اجراء کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی کو اگر ہم رسمی معیشت کا حصہ بنا لیں تو اسے ایک اثاثے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں جو جدت آ رہی ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو یہ 22 کروڑ لوگ بوجھ بن جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی بینک میں جاتے ہوئے ڈرتا ہے۔ بینکوں میں بھی سوٹ پہنے اور انگریزی بولنے والوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ”راست ”سے عام آدمی کو سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہی حکومت کی اصل کامیابی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو یہ صوبہ دہشت گردی کاشکار تھا۔ 500 سے 700 پولیس اہلکار شہید ہو چکے تھے۔ اس صوبے میں ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبرپختونخوا کے عوام جو دوسری بار کسی کو موقع نہیں دیتے نے ہمیں دو تہائی اکثریت سے دوبارہ منتخب کیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کی مطابق خیبر پختونخوا میں غربت سب سے زیادہ تیزی سے کم ہو ئی تھی، اس لئے وہاں کے عوام نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے اختتام پر ہماری کامیابی کا پیمانہ یہ ہو گا کہ ملک میں غربت کم ہوئی یا نہیں اور خوشحالی کا ثمر نیچے تک گیا یا نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غربت بڑھی تاہم پاکستان میں قدرے کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش اور عام طبقے کے افراد کے پاس بینکوں میں جانے کا وقت نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ راست سے عام آدمی کو اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی بینکنگ کی سہولت حاصل ہوجائے گی اور سیونگ بہتر ہو گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کم ہے اس سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایف بی آر میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 22 کروڑ کی آبادی میں صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ایسے لوگ بھی ہیں جن کا لائف سٹائل بہت اچھا ہے اور گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں تاہم ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیتے۔ اب ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان تک بھی پہنچیں گے اور ان سے بھی ٹیکس لیں گے۔ وزیراعظم نے سٹیٹ بینک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے سیل قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں ان کا سب سے بڑا کردار ہے۔ ان کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ نچلے طبقے کے حالات بہتر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے۔ عام آدمی کی مشکل وقت میں براہ راست مدد کی جائے گی اور پیسے براہ راست دیئے جائیں گے اس سلسلہ میں راست سے بھی استفادہ کیاجائیگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...