... loading ...
پاکستان سپر لیگ سیزن 7کے میچ میں کراچی کنگز کو مسلسل ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے چانسز ختم ہو گئے، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ایک رنز سے شکست دے ی،پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کومحض ایک اسکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر کردیا ہے، میچ میں عماد وسیم اور قاسم اکرم کی 108 رنز کی عمدہ شراکت بھی کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی نہ دلاسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں چار قیمتی کیچز بھی چھوڑے۔192 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور میں جیت کے لیے کراچی کنگز کو محض 8 رنز درکار تھے تاہم وقاص مقصود نے صرف 6 رنز دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت دھچکا لگا جب بابر اعظم صرف 13 رنز بنانے کے بعد نوجوان ذیشان ضیر کی وکٹ بن گئے۔ تاہم ایک گیند بعد ہی ذیشان انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے لیکن ان کی جگہ اوور مکمل کرنے کے لیے آنے والے لیام ڈاسن نے پہلی ہی گیند پر جو کلارک کو چلتا کردیا۔ یونائیٹڈ کو اسی میچ میں ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب شاداب خان بھی انجری کے سبب میدان سے باہر چلے گئے اور پوری اننگز میں بالنگ نہ کر سکے۔اس کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے صاحبزادہ فرحان آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 59رنز کی شراکت قائم کی، اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، صاحبزادہ فرحان 21 گیندوں پر 17رنز بنا کر چلتے بنے۔ابھی کراچی کنگز اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 29 گیندوں پر 44 رنز بنانے والے شرجیل خان بھی چھکا مارنے کی کوشش میں بانڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ اسی اوور میں آصف علی کی ایک گیند کو محمد نبی سمجھنے میں ناکام رہے اور بولڈ ہو گئے، جب نبی آٹ ہوئے تو 11 اوورز میں کنگز کی آدھی ٹیم 80رنز پر رخصت ہو چکی تھی۔ اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کراچی کنگز ایونٹ میں لگاتار ساتویں شکست سے دوچار ہو جائیں گے لیکن عماد وسیم اور نوجوان قاسم اکرم نے عمدہ شراکت اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ بھی کی اور اس میں یونائیٹڈ کی ناقص فیلڈنگ بھی شامل رہی۔ عماد وسیم اور قاسم نے صرف 52 گیندوں پر 108رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ جب عماد وسیم میچ کے آخری اوور میں 28 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کراچی کنگز کو تین گیندوں پر فتح کے لیے چار رنز درکار تھے۔ وقاص مقصود کی جانب سے کرائی گئی اگلی گیند وائیڈ قرار دی گئی اور اسم نے سنگل رن لیا تو کراچی کنگز کو دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے۔ تاہم وقاص نے نئے بلے باز جورڈن تھامسن کو بولڈ کردیا اور اس طرح آخری گیند پر کنگز کوفتح کے لیے دو رنز درکار تھے۔آخری گیند پر کرس جورڈن نے سنگل رن لینے کی کوشش کی لیکن گیند واپس بالر کے پاس گئی جنہوں نے براہ راست تھرو پر انگلش بلے باز کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔قاسم اکرم نے 26 گینوں پر 51 رنز کی جراتمندانہ اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو ایونٹ میں لگاتار ساتویں شکست سے نہ بچا سکے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز تو نہ کھیل سکا تاہم انہوں نے چھوٹی چھوٹی شراکت داریوں کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے یونائیٹڈ کے اوپنرز نے دھواں دار آغاز ضرور کیا لیکن صرف 12 رنز کی شراکت ہی بنا پائے تھے کہ رحمن اللہ گرباز 5 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کا کیچ بنے۔ محمد اخلاق بھی جلد ہی 26 کے اسکور پر صرف 2 رنز جوڑ کر میر حمزہ کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ الیکس ہیلز نے کپتان شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 69 رنز تک پہنچایا اور 25 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی بدولت 34رنز کی اننگز کھیلی لیکن 87 کے مجموعے پر عماد نے ان کی اننگز کے آگے فل سٹاپ لگا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 107 تک پہنچا ہی تھا کہ لیام ڈاسن بھی صرف 15 رنز بنا کر ہم وطن جورڈن تھامسن کی وکٹ بن گئے۔ اس مرحلے پر اعظم خان کا ساتھ دینے آصف علی میدان میں آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 30رنز جوڑے، اعظم خان ایک مرتبہ پھر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں 22رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔آصف علی 11 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میدان بدر ہوئے۔اختتامی اوورز میں فہیم اشرف نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے، فہیم نے 10 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29کا ہندسہ جوڑا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، عمید آصف ، جورڈن تھامسن اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آصف علی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...