... loading ...
جنوبی فلپائن میں ہفتے کے روز جیپوں کے قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے ایک حملے میں نوافراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دو مسلم حریف قبائل کے مابین جھگڑے کے سبب پیش آیا۔فلپائن کے جزیرے منڈانا کے مسلم آبادی والے شہر کوٹاباٹو سے ہفتہ کو موصول ہونے والی ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں جیپوں کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں نو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کے پس منظر میں اس علاقے کی دو حریف مسلم اقلیتوں کے مابین دیرینہ اختلافات اور جھگڑا ہے۔ یہ علاقہ تشدد کی ایک طویل تاریخ سے عبارت ہے۔ یہاں 2009 میں ملک کے بدترین خونریز واقعات رونما ہوئے تھے۔ یہ قتل و غارت گری سیاسی نوعیت کی تھی جس میں 58 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان ہلاک شدگان میں 32 صحافی بھی شامل تھے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مسلم قبیلے کا لیڈر پیگس ماماسینڈ اور آٹھ دیگر افراد اس وقت مارے گئے جب وہ صوبے ماگواینڈانا میں سفر کر رہے تھے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان فاہید کانا نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دونوں متاثرین اور حملہ آوروں کی قیادت ایک مسلم گوریلا گروپ کے سابق کمانڈر کر رہے تھے جنہوں نے 2014 میں امن معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے اس خطے میں کئی دہائیوں پر محیط خونریز شورش برپا کی تھی۔دریں اثنا فاہید کانا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکام مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کی قیادت پیگس ماماسینڈ کے حریف کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں گروہ ایک طویل عرصے سے خونریز جھگڑوں میں ملوث ہیں۔کیتھولک اکثریتی ملک فلپائن کی لاقانونیت والے جنوبی علاقوں میں مسلمان قبائل بعض اوقات صدیوں اور کئی نسلوں سے چلے آ رہے تنازعات کو نمٹانے کے لیے قبائلی جنگ کا سہارا لیتے ہیں اور اس طرح ان قبائل کے مابین پائے جانے والے جھگڑے نسلوں تک چلتے رہتے ہیں۔ پولیس نے ہفتے کو ہونے والے تصادم کو 2009 سے اب تک کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا۔ہفتے کو ہوئے اس حملے کے مبینہ مرکزی ملزم اور مقتول دونوں ہی کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری شاخ ‘بنگسامورو اسلامک آرمڈ فورسز کے کمانڈر تھے۔ اسلامک لبریشن فرنٹ نے 2014 میں منیلا کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے سے کئی دہائیوں سے جاری بغاوت کا خاتمہ ممکن ہوا تھا۔ اس بغاوت کے دوران ہزاروں جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ اس کے رہنما اب سابقہ میدان جنگ میں ایک خود مختار علاقے کی سربراہی کر رہے ہیں جس میں ماگوئنڈانا بھی شامل ہے۔کورونا وبا اور دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاہم ہزاروں سابق گوریلا جنگجوں اور ان کے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...