... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ شاندار سنچری اسکور کرنے پر جیسن رائے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔205رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رف اور راشد خان پر مشتمل بائولنگ اٹیک کو میدان کے چاروں اطراف زبردست شاٹس لگا کر دبا کا شکار کیا۔ 20گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرنے والے جیسن رائے نے 57 گیندوں پر 116 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔انہوں نے احسان علی اور جیمز ونس کے ہمراہ پہلی اور دوسری وکٹ کے لیے بالترتیب 71اور 96رنز کی شراکت قائم کی۔ احسان علی 7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔تاہم جیمز ونس نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 38 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی دلادی۔ اس دوران محمد نواز نے ایک چوکا اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 25 رنز بنائے۔ اس سے قبل سرفراز احمد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو 61 رنز کامضبوط آغاز فراہم کیا۔45گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 70 رنز کی اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے بھی کامران غلام کے ہمراہ 40 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق 32 اور کامران غلام 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے لاہور قلندرز کی کمان سنبھالی اور آخری پانچ اوورز میں 78 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔ ہیری بروک نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ویزے 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔غلام مدثر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...