وجود

... loading ...

وجود
وجود

سندھ کی سیاست میں ’’سیاسی معاہدہ‘‘اور ’’قانونی فیصلہ‘‘ کی گونج

پیر 07 فروری 2022 سندھ کی سیاست میں ’’سیاسی معاہدہ‘‘اور ’’قانونی فیصلہ‘‘ کی گونج

گزشتہ چند ہفتے سے سندھ کی سیاسی فضا تعصب سخت مکدر چلی آرہی تھی اور کئی با ر تو ایسا بھی محسوس ہوتا رہا کہ شاید سندھ کی سیاست ایک بار پھر سے نوے کی دہائی کی جانب اپنا سفرِ معکوس شروع کرچکی ہے۔یعنی ایک جانب ٹنڈو الہیار میں لڑائی جھگڑے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش جاری تھی تو دوسری طرف کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں ہونے والی مار کٹائی کے نتیجے میں ایم کیو ایم رہنما کی مبینہ ہلاکت کی خبر سے پر تشدد اور خوف وہراس کی سیاست کا تاریک دور لوگوں کو رہ رہ کر یاد آنے لگا تھا۔لیکن اچھی بات یہ ہوئی کہ بالآخر سب اندیشے اور خدشات بالکل لغو اور فضول ثابت ہوئے اور سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے سیاسی کشیدگی نقطہ عروج پر پہنچنے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کے دروازے بند نہ کیے ۔جس کا حتمی نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ سندھ کی سیاست پر تعصب اور لسانیت کا خون آشام رنگ چڑھنے سے محفوظ و مامون رہا ۔
یاد ش بخیر ! کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدہ کے مطابق سندھ حکومت تمام تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کراچی کو واپس کرنے پر تیار ہوگئی۔ نیز آکٹرائے اور موٹر وہیکل ٹیکس میں سے بھی بلدیہ کراچی کو حصہ دینے پر پیپلزپارٹی نے آمادگی ظاہر کردی۔ جبکہ میئر کراچی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر بورڈ کے چیئرمین ہو نے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔علاوہ ازیں بلدیہ کراچی کو خود مختار بنانے کیلئے مالی وسائل دینے پر بھی سندھ حکومت تیار ہوگئی اور،صوبائی فنانس کمیشن کا قیام، کے ایم ڈی سی بھی بلدیہ عظمی کراچی کو واپس کردیا گیا۔ حکومتی مذاکرات کار، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی ہے کہ ’’سندھ حکومت نے صحت سے متعلق جو ادارے بلدیہ عظمی کراچی سے اپنے زیر انتظام لے لیے گئے تھے ۔وہ دوبارہ بلدیاتی اداروں کے سپردکردیئے جائیں گے،نیز صوبائی حکومت یو سی کوماہانہ اورسالانہ فنڈزکی فراہمی آبادی کی بنیاد پر ہوگی۔ جبکہ میئرکراچی واٹربورڈاورسیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے اور صوبائی حکومت یو سی کوماہانہ اور سالانہ فنڈزکی فراہمی آبادی کی بنیادپرہوگی، اس کے علاوہ سندھ حکومت 2013کے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم لا ئے گی،جن معاملات پر نوٹیفکیشن جاری کرناہوں گے، ایک سے دوہفتوں میں ایسا کردیا جائے گا‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی سندھ حکومت اور جماعت اسمبلی کے درمیان طے پاجانے والے معاہدے پر سندھ کی عوام پوری طرح سے اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کر بھی نہ پائی تھی کہ عدالت عظمیٰ ٰنے سندھ میں بلدیاتی اداروںکو مضبوط کرنے کے لیے دائر متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم)کی آئینی پٹیشن نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ’’مقامی حکومتوں کا قیام آئین کا تقاضا ہے، لہٰذا ،سندھ میں بلدیاتی اداروں کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں‘‘۔ عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2013کی شق 74 اور 75 کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ’’سندھ حکومت تمام قوانین کی آرٹیکل 140 اے سے ہم آہنگی یقینی بنائے‘‘۔ یا د رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے دائر ایم کیو ایم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ صادر کیاہے ۔
یہ تاریخ ساز فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت لوکل گورنمنٹ کا قیام عمل میں آتا ہے اور قانون کے تحت لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومت اور بلدیاتی اختیارات حاصل ہیں۔ صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئین کے مطابق مقامی حکومتوں کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات کی منتقلی اور بلدیاتی اداروں سے متعلق تمام قوانین کو آئین کے آرٹیکل 140اے سے ہم آہنگ بنایا جائے، جبکہ سندھ حکومت مقامی حکومتوں کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن رکھنے کی پابند ہے۔ نیز بلدیاتی حکومت کے تحت آنے والا کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی،ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عملدرآمد کرانا لوکل باڈیز کے بنیادی اختیارات ہیں‘‘۔
عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں سندھ حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ قوانین کی ان شقوں میں تبدیلی کی جائے جہاں صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اختیارات میں تضاد ہے۔نیز عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ایکٹ کو آئین کے مطابق ڈھالنے جبکہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوانین بھی آئین کے مطابق تبدیل کرنے کا حکم دیا۔یعنی اَب لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، واٹربورڈ، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین میں بھی ضروری ترامیم کی جائیں گی ۔عدالتی فیصلے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ’’ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرینگے، کوئی قابل اعتراض بات ہوئی تو اپیل کا حق ہے۔ بلدیاتی حکومتوں کو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کے اختیارات نہیں دیئے جاسکتے، ہم نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم اسمبلی میں بل لاکر کی، وزیر اعظم، وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اختیارات لوکل کونسلز کو دئیے جائیں تو کیا باقی سب گھر بیٹھ جائیں؟ آرٹیکل ایک سو چالیس اے کی پوری پاسداری کی‘‘۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان بھی مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔چیئر مین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہاکہ’’ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک موخر کررہے ہیں، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی، ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے‘‘۔واضح رہے کہ سندھ حکومت اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے متن کے مطابق سندھ حکومت ایکٹ 140 اے کے تحت بلدیاتی نظام نافذ کرے گی، جبکہ سندھ حکومت نے سیاسی انتظامی اور مالیاتی اختیار عوامی نمائندوں کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔نیز صوبائی مالیاتی کمیشن کو حقیقی معنوں میں فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ ایس بی سی اے، کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں میں مئیر کو کردار دینے پر اتفاق کیا گیا۔بظاہر جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والے تما م ہی معاہدے بہت اچھے ہیں ،لیکن اگر اِن معاہدات پر من و عن عمل در آمد بھی ہوجائے تو کتنا اچھا ہوجائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
فالس فلیگ آپریشن کیا ہوتے ہیں؟ وجود پیر 13 مئی 2024
فالس فلیگ آپریشن کیا ہوتے ہیں؟

بی جے پی کو مسلم آبادی بڑھنے کا خوف وجود پیر 13 مئی 2024
بی جے پی کو مسلم آبادی بڑھنے کا خوف

واحدسپرپاورکاگھمنڈ وجود پیر 13 مئی 2024
واحدسپرپاورکاگھمنڈ

سب '' بیچ'' دے۔۔۔۔ وجود اتوار 12 مئی 2024
سب '' بیچ'' دے۔۔۔۔

سینئر بزدار یا مریم نواز ؟ وجود اتوار 12 مئی 2024
سینئر بزدار یا مریم نواز ؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر