... loading ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں تیسرے میچ میں دوسری کامیابی ہے۔200رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 170رنز ہی بناسکی۔ اننگز کے پہلے اوور کی تیسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بننے والے اوپنر حضرت اللہ ززائی کے پویلین واپس لوٹنے پر وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے حسین طلعت کے ہمراہ 62 رنز کی شراکت قائم کرکے پشاور زلمی کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 41 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 24 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ حسین طلعت 15 اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم اس موقع پر پشاور زلمی کی کمان حیدر علی نے سنبھال لی تھی۔ انہوں نے 144کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے کی رفتار جاری رکھی مگر انہیں کریز کے دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ اسپورٹ نہ مل سکی۔ نوجوان بیٹر 3چھکوں اور 3چوکوں کی بدولت 49رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک اسکور کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرنے والے حیدر علی کے پویلین واپس لوٹتے ہی پشاور زلمی کی تمام تر امیدیں بھی دم توڑ گئیں اور پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 170رنز ہی بناسکی۔ اس دوران شیرفین ردر فورڈ 21، بین کٹنگ10، شعیب ملک 7جبکہ آرش علی خان اور وہاب ریاض کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے۔ زمان خان نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے۔ اوپنر فخر زمان نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 94 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کرکے لاہور قلندرز کو میچ میں مستحکم آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان نے 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 66 رنز کی اننگز کھیلی. عبداللہ شفیق 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے پر تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے 19 گیندوں پر 194کے اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست 37 اور کامران غلام نے 30 رنز بنا کر اسکور بورڈ کو چلانے کا سلسلہ آگے بڑھایا۔ آخر میں راشد خان نے 8 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 22 رنز بنا کر اسکور 199 تک پہنچا دیا۔سلمان ارشاد نے دو جبکہ حسین طلعت اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین وکٹیں حاصل کرنے پر زمان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...