... loading ...
سندھ کابینہ نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے 5رکنی وزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے،صوبائی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے فی 40 کلوگرام مقررکرتے ہوئے 2022 میں 1.4 ایم ایم ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا ہے،صوبائی کابینہ نے آتشزدگی سے متاثرہ کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کے لیے 91 کروڑروپے اورجیلوں کی خالی دوہزارسے زائد ہزارسامیوں پربھرتی کی منظوری بھی دی ہے،سندھ کابینہ کی طرف سے کراچی کے قریب بنڈل، بڈو آئی لینڈز کو محفوظ جنگلات قرار دیا گیا ہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز بلدیاتی بل میں شامل کی جائیں گی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعلی ہاس میں سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پرسندھ کابینہ کوبریفنگ دی جس پرکابینہ اطمنیان کا اظہارکیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون کے حوالے سے جن نکات پر اتفاق ہواہے ان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،ہم اپوزیشن، جماعت اسلامی، پی ایس پی اور دیگر جماعتوں کی تجاویز کو بلدیاتی قانون میں شامل کریں گے۔وزیر اعلی سندھ نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، وزیر محنت سعید غنی، وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور مشیر قانون مرتضی وہاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور کرے گی اور انہیں قانون میں شامل کرے گی جسے بعدازاں منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ نے 2200 روپے فی 40 کلو گرام گندم کی امدادی قیمت کے حساب سے 1.4 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی، جس کے لیے 70 ارب روپے کی منظورکیے گئے۔محکمہ خوراک کو مقررہ ہدف کی حد تک باردانہ خریدنے کے لئے 90 فیصد کے تناسب سے پی. پی تھیلے اور 10 فیصد جوٹ کے تھیلے مارکیٹ سے خریدنے کی اجازت دی گئی۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ فروری کے آخری ہفتے میں اپنے خریداری مراکز قائم کریں تاکہ یکم مارچ سے خریداری شروع کی جا سکے، اس کا فائدہ کاشتکاروں تک پہنچنا چاہیئے۔ کابینہ نے مکمل بحث و مباحثے کے بعد کراچی کے قریب واقع سمندری جزائر بنڈل اور بڈو جزائر کو ‘محفوظ جنگلات’ قرار دیا اور محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلے کو نوٹیفائی کرے۔کابینہ نے کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ سینٹر کی وہ دکانیں جوکہ 14 نومبر 2021 کو لگنے والی آگ میں جل کر خاکستر ہوگئیں تھیں کے لیے معاوضہ فراہم کرنے کے لیے 91,5230,000 روپے کی رقم کی منظوری دی۔کابینہ نے دکانداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاوضے کی ادائیگی سے وہ اپنا کاروبار نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔محکمہ صنعت کو تجویز دی گئی کہ وہ دکانداروں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ آگ سیبچا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں کیونکہ مارکیٹوں میں آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔کابینہ نے اس بات پرتشویش ظاہرکی کہ پاکستان اسٹیل ملز اپنی اضافی اراضی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لیے کابینہ نے کہا کہ اسٹیل ملز کے حکام اپنی زمینوں کو تصرف کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ وہ زمین جوکہ وہ اضافی زمین کے طور پر سرینڈر کرینگے وہ خود بخود سندھ حکومت کو واپس ہوجائے گی۔ کابینہ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی کہ وہ سب رجسٹرار کو ہدایات جاری کریں کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے تصرف بیچی گئی کسی بھی زمین کو رجسٹر نہ کریں۔کابینہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو کے پی ٹی ہاسنگ سوسائٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔کابینہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو (ایس ایم بی آر) کو ملیر ایکسپریس وے کی زمینوں کی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ان پر تجاوزات یا قبضہ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔محکمہ داخلہ نے کابینہ کو بتایامحکمہ جیل میں گریڈ BS-5 سے BS-15 کی 2113 آسامیاں بشمول 1355 کانسٹیبل بھی خالی ہیں۔ اسٹاف کی کمی کے باعث محکمہ جیل کو شدید مشکلات کا سامنا ہیصوبائی کابینہ نے 21 نومبر 2019 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں آئی بی اے سکھر کو بھرتی کے لیے ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پر منظوری دی تھی لیکن آئی بی اے سکھر نے جسمانی پیمائش اور رننگ ٹیسٹ کرانے سے معذرت ظاہر کی تھی۔کابینہ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کسی دوسری ٹیسٹنگ سروس کی خدمات حاصل کرے جس طرح سندھ پولیس نے کی ہے۔سندھ کابینہ کو بتایا گیا کہ حکومت نے 2017 میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ اعظم بستی کی تعمیر کی تھی اور اب انسٹیٹیوٹ آغاز کے مرحلے پر ہے جس کے لیے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کے علاوہ 200 ملین روپے درکار ہیں۔کابینہ نے انسٹیٹیوٹ کو PPP موڈ پر چلانے کے لیے اسے SZABIST کے حوالے کرنے کی تجویز کی منظوری دی تاکہ طلبا کو بہترین فنی تعلیم فراہم کی جاسکے۔محکمہ توانائی نے اجلاس کو بتایا کہ مٹیاری-لاہور ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (HVDC) ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ 4000 میگاواٹ کی صلاحیت اور 878 کلومیٹر طویل لائن پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور سی پیک منصوبوں کی ترجیحی فہرست میں تھا۔ یہ منصوبہ یکم دسمبر 2018 کو شروع کیا گیا تھا اور کمرشل آپریشنز کی تاریخ یکم ستمبر 2021 کو حاصل کی گئی تھی اس پروجیکٹ کی لاگت 1.6 بلین ڈالرز ہے ٹرانسمیشن لائن کا ایک حصہ سندھ کی حدود سے گزر رہا ہے، اس لیے کابینہ نے اسے رائٹ آف وے دینے کی منظوری دی۔کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کو ایمبولینس فراہم کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کی درخواست کی منظورکرلی ۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...