... loading ...
افغان نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی قیادت میں وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت کسی کو افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ معید یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے نائب وزیر اعظم کے علاوہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں ایک وفد سے بھی دوطرفہ امور پر گفتگو کی جس میں تجارت بڑھانے، راہداری تجارت میں مشکلات دور کرنے اور افغان مسافروں کو طورخم او چمن سرحدی گیٹ پر مزید سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق معاملات شامل تھے۔ افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان نائب وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسلامی امارت کی پالیسی ہے کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت بھی توقع رکھتی ہے کہ دوسرے ممالک بھی یہی پالیسی اپنائے۔ حنفی نے ملاقات میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ افغانستان کے توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے بڑے منصوبوں جس میں ٹاپی گیس پائپ لائن، بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ کاسا-1000، ریلوے ٹریک کی تعمیر اور مرکزی ایشیا کے دو ممالک سے بجلی کا منصوبہ ٹاپ مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی امارت پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد میں دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں، انہوں نے افغان مہاجرین کی دیکھ بھال پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو بھائیوں کی طرح ہیں۔ صدارتی محل کے بیان کے مطابق اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کے بغیر امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے لیے تجارتی تعلقات او راہداری بہت اہم ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے لیے بڑے منصوبوں کی تکمیل بہت اہم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبے کی ایک ٹیم بنانے پر زور دیا تاکہ صحت، تعلیم، تجارت، معدنیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر کام کرسکے۔
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...