... loading ...
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی ،کراچی کنگز مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کرسکی، ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف بآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں مکمل کرلیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ تین وکٹیں حاصل کرنے پر عمران طاہر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 66رنز کا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا لیکن کپتان بابر مستقل جدوجہد کرتے رہے۔ سلطانز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔ ابھی کنگز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ خوشدل شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 29 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز تیز رفتاری سے بیٹنگ نہ کر سکا اور کراچی کنگز کے بلے بازوں کو رنز بنانے میں مستقل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد نبی اور کلارک نے تیسری وکٹ پر 32 رنز کا اضافہ کیا تاہم عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔عمران طاہر نے 17 ویں اوور میں ملتان سلطانز کو ایک اور کامیابی دلائی جب نئے آنے والے بلے باز ٹام لیمونبی کی وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد اڑا دیں۔ کلارک نے ٹیم کو اچھے اسکور کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر اختتام کو پہنچی اور وہ 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی وکٹ بن گئے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔ عمران طاہر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ابتدائی دو اوورز میں دفاعی انداز کے بعد جارحانہ بیٹںگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اسی اسکور پر الیاسن کی گیند پر شان مسعود وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد رضوان کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے اور دونوں نے 61رنز کی شراکت قائم کر کے ہدف کی جانب کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھی۔ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کے خلاف اسٹمپ ہو گئے اور اسی اوور میں نبی نے رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کپتان رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ ٹم ڈیوڈ نے محمد نبی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 10 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا، محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...