... loading ...
نیب، ایف آئی اے، وزارت خزانہ، وزارت کامرس، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ایکشن میں آتے ہی نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ اپنی مبینہ غیر قانونی تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں، بد عنوانیوں، خلاف ضابطہ اقدامات جیسے ایشوز پر پردہ ڈالنے اور تحقیقات سے بچاؤ کے لیے راستے تلاش کرنا شروع کر دیے۔ این آئی سی ایل کے اندرونی ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ملازمین نے ادارے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں، غیر قانونی اعلیٰ سطحی بھرتیوں، خلاف ضابطہ من پسند ترقیوں، حقدار افسران و ملازمین کے حقوق غضب کر کے ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جیسے اقدامات کے خلاف 10نومبر 2021کو چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، منسٹری آف کامرس، منسٹری آف خزانہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ اور کامرس، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان سمیت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب کو مکمل تفصیلات اور ثبوتوں کے ہمراہ درخواستیں اسلام آباد بزریعہ ڈاک بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ درخواستوں پر نیب نے وزارت کامرس سے مذکورہ الزامات پر وضاحت مانگ لی۔ اس صورتحال میں وزارت کامرس نے این آئی سی ایل افسران سے جواب طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے واضح احکامات اور منع کرنے کے باوجود 2کروڑ 80لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدنے پر بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی متحرک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداروں نے متحرک ہوتے ہی کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ واضح رہے کہ چیف منیجر این آئی سی ایل بلال قلی کے خلاف مالی بدعنوانیوں کی ایف آئی اے پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔ ادھر منسٹری آف کامرس کے منع کرنے کے باوجود عثمان غنی کو جنرل منیجر اور بلال علی کو چیف منیجر کے عہدے پر اہلیت نہ رکھنے کے باوجود بھرتی کرنے پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق عزیز، منیجر نوید احمد اور جنرل منیجر محمد علی شامل ہیں۔، کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ وزارتوں نے کمپیوٹر آفیسر کے عہدے پر خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے من پسند فارو ق اکبر راجہ کو بھرتی کے ایک ماہ میں ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر کیسے ترقی دے دی گئی، وضاحت طلب کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل کے ملازمین نے 15جنوری 2022کو مذکورہ غیر قانونی بھرتیوں، ترقیوں، مالی بد عنوانیوں، خلاف ضابطہ اقدامات اور حقدار ملازمین و افسران کے ساتھ نا انصافیوں پر مشتمل تفصیلی درخواست میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد بھی پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...