... loading ...
کووڈ 19 ویکسینز سے مردوں یا خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ نہیں ہوتا البتہ ان کو استعمال نہ کرنے پر کورونا وائرس سے متاثر ہونا مردوں میں اس مسئلے کا باعث بن سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں ایسے جوڑوں کو شامل کیا گیا جو اولاد کے خواہشمند تھے اور کووڈ ویکسینیشن اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات میں کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا۔اس تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو فائزر/بائیو این ٹیک، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسینز استعمال کرائی گئی تھیں۔ محققین کے مطابق بیشتر افراد ویکسنیشن نہ کرانے کی وجہ سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہونے کے خدشات قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق سے پہلی بار ثابت ہوا ہے کہ مردوں یا خواتین دونوں میں کووڈ 19 ویکسینیشن سے اولاد کے حصول کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اس تحقیق میں کووڈ 19 ویکسینیشن، بیماری کے کیسز اور حمل ٹھہرنے کے امکانات کو ایک سروے کے ڈیٹا کے ذریعے سے دیکھا گیا۔ یہ ڈیٹا بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے پریگنینسی اسٹڈی آن لائن سے حاصل کیا گیا جس میں اولاد کی خواہش مند خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔اس سروے میں 2026 خواتین شامل تھیں جن کی جانب سے طرز زندگی، طبی عناصر اور شریک حیات کی تفصیلات دسمبر 2020 سے ستمبر 2021 تک فراہم کی گئیں اور ان کی مانیٹرنگ نومبر 2021 تک کی گئی۔جن خواتین نے کسی بھی کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک استعمال کی تھی ان میں حمل ٹھہرنے کی شرح لگ بھگ ویکسینیشن نہ کرانے والی خواتین جتنی ہی تھی اور ایسا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک استعمال کرنے والے مردوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔اس کے بعد محققین نے ویکسین کی خوراکوں، ویکسین برانڈ، بانجھ پن کی تاریخ، پیشے اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کرمزید تجزیہ کیا تو بھی ویکسین کے اولاد کے حصول کی صلاحیت پر کسی منفی اثر کے شواہد نہیں ملے۔محققین کے مطابق کووڈ 19 سے بیمار ہونے کو بانجھ پن سے زیادہ منسلک تو نہیں کیا جاتا مگر جو مرد اس وبائی مرض کا شکار ہوتے ہیں، ان میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت مختصر وقت تک دیگر کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوجاتی ہے۔یہ دریافت سابقہ تحقیق کو سپورٹ کرتی ہے جس میں مردوں میں کووڈ کی بیماری کو اسپرم معیار ناقص بنانے اور دیگر تولیدی مسائل سے منسلک کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ کووڈ ویکسینیشن سے بانجھ پن کے مسائل پیدا نہیں ہوتے، ہماری تحقیق کے نتائج بہت ٹھوس ہیں کیونکہ اس میں حمل سے قبل افراد کو شامل کیا گیا، ویکسینیشن اور دیگر عناصر کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے خاندان کے آغاز کے خواہش مند جوڑوں کو کسی خوف کے بغیر کووڈ 19 ویکسینز کا استعمال کرنا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...