... loading ...
سال2021 میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 2300 سے زائد واقعات پیش آئے جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بھاری مالیت کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سال2021میں سب سے خطرناک آگ کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹائون میں قائم سفری بیگ بنانے والی فیکٹری میں لگی جس میں 16 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ صدر میں کو آپریٹو مارکیٹ اور وکٹویہ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کے ملبوسات، کپڑا، دکانیں، گودام اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔رواں سال آتشزدگی کے سب سے زیادہ 258 واقعات صدر فائر اسٹیشن کی حدود میں جبکہ سب سے زیادہ 273 آتشزدگی کے واقعات نومبر میں پیش آئے۔ فائر بریگیڈ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات کے دوران جنوری میں آتشزدگی کے 224، فروری میں 200، مارچ میں 179، اپریل میں 197، مئی میں 165، جون میں 196، جولائی میں 161، اگست میں 136، ستمبر میں 141، اکتوبر میں 188، نومبر میں 273 جبکہ دسمبر میں تقریبا 270 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔ رواں سال 12 اگست بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب محمد علی سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ پر قائم بنگلے میں آگ لگنے کے باعث گراونڈ فلور اور پہلی منزل میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹ کر فرانزک میڈیسن کے ماہر اور سابق پولیس سرجن پروفیسر ڈاکٹر فرحت حسین مرزا، ان کے بڑے بھائی اور 2 بہنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رواں سال 27 اگست کو کورنگی مہران ٹاؤن میں سفری بیگ (لیگیج)بنانے والی قید خانہ نما فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد بے بسی کے عالم میں زندہ جل کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ رواں سال 14 نومبر کو صدر کوآپریٹویو مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 450 سے زائد دکانیں اور ان میں رکھے ہوئے ملبوسات، کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اس واقعہ کے کچھ ہی روز کے بعد 17 نومبر کو صدر زینب مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ پر قائم وکٹوریہ سینٹر کی پانچویں منزل پر دکانوں اور گوداموں میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آتشزدگی کے دیگر واقعات میں کمسن بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد بھی زندگی بازی ہار گئے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...