... loading ...
کراچی میں شاہراہ فیصل پر نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے اہم اجلاس کا خط پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)ہیڈکوارٹر میں نسلہ ٹاور تعمیر کی اجازت سے متعلق اجلاس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)منظور قادر کاکا کی زیر صدارت ہوا تھا۔ایس بی سی اے کے 28 فروری 2013 کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر عاشکارد، علی مہدی اور صفدر مگسی شریک ہوئے جبکہ ڈائریکٹر ڈیزائن فرحان قیصر بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں سندھی مسلم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 193 اے ،جو 1121گز ہے پر 15 منزلہ عمارت کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ پلاٹ پر عمارت کی تعمیر کے وقت اضافی 341 گز کی منظوری سندھی مسلم سوسائٹی نے دی۔ پلاٹ کے 341 گز جو 780 گز میں ضم کیے گئے، جس سے کل رقبہ 1121 گز بنا تھا، وہ بعد میں عدالت سے غیر قانونی قرار پائے۔شاہراہ فیصل کا اصل منصوبہ 1950 تک 280 فٹ چوڑا تھا جبکہ نسلہ ٹاور کے پلاٹ نمبر 193 اے کی اصل جگہ 780 گز تھی۔ شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف 20 فٹ 27 دسمبر 1957 کو سندھی مسلم سوسائٹی کو الاٹ کیا گیا، سوسائٹی نے ایکسٹرا زمین نسلہ کے پلاٹ مالک کو الاٹ کردی۔سندھی مسلم سوسائٹی کی طرف سے ایکسٹرا زمین ملنے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ 1044 گز کا ہوگیا، اس کے بعد 2010 میں سندھی مسلم سوسائٹی نے 77 گز زمین پلاٹ مالک کو الاٹ کی۔ سندھی مسلم سوسائٹی سے زمین ملنے کے بعد پلاٹ کا کل رقبہ 1121 گز ہوگیا، لیکن اس اضافی زمین کی لیز نہیں کی گئی، یعنی 264 گز زمین جو پلاٹ مالک کو الاٹ کی گئی وہ لیز نہیں کی گئی۔ شاہراہ فیصل پر گرائے گئے نسلہ ٹاور کی بلڈنگ میں 2016 اور 2017 سے لوگ رہائش پزیر تھے، 1957 کے کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں بھی زمین کا تعین نہیں کیا گیا۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...