... loading ...
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض احمد نے کراچی میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ارلی وارننگ سسٹم کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرین نے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ڈی جی میٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونامی کسی وقت بھی کراچی اور بلوچستان کے ساحلی مقامات کو متاثر کرسکتا ہے، یہ دس سال اور 24 گھنٹوں کبھی بھی آکر تباہی مچائے گا، اس حوالے سے ساحلی مقامات پر رہنے والوں کو آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور مکران میں سونامی کی سرگرمیاں رپورٹ ہورہی ہیں، موسمیاتی تغیر سے آگاہی انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کراچی میں ارلی وارننگ سسٹم میں نئے آلات کی تنصیب کرکے اسے اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ پہلے سے آگاہی اور سیلف رسپانس کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔میٹرولوجسٹ سونامی ارلی وارننگ سینٹر کے سینئر عہدیدار طارق ابراہیم نے کہا کہ سمندر میں سونامی کی وجہ زلزلے، زمین کا کھسکنا،آتش فشاں، ماحولیاتی ارتعاش اور شہاب ثاقب کا گرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013میں بلوچستان میں زلزلے کے بعد سمندر میں جزیرہ ابھر گیا تھا، جو انتہائی خطرے کی بات ہے کیونکہ عام طور پر 7 اعشاریہ صفر اور 7.9 تک آنے والے زلزوں کے بعد زمین پر اس طرز کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 100 برسوں کے دوران تین بڑے زلزلے آچکے ہیں، جن کا مرکز کیرتھر،گڈاپ اور تھانہ بولا خان تھا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، حال ہی میں 8 دسمبر کو 4.1، 12 دسمبر کو 3.3 ، اگست میں 3.1 اور 16 جنوری 2021 کو 2.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...