... loading ...
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی کو سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں ملک بھر سے ختم نبوت کے پروانوں کی ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی، مولانا محمد اکرم طوفانی کی 60 سال دینی تبلیغ اسلام اور فتنہ قادیانیت کیخلاف جدوجہد پر مرکزی انجمن تاجران نے تدفین تک کاروبار بند رکھا،ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ٹریفک پولیس نے صفائی ، سیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ،نماز جنازہ مخدوم خواجہ عزیز احمد نے پڑھائی ، مرکزی عیدگاہ جگہ کم پڑی گئی، مقررین نے اپنے خطابات میں آخری دم تک وہ فتنہ قادیانیت کیخلاف آواز بلند رکھنے کا عزم کیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اکرم طوفانی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ ادا گئی، سرگودھا کی تاریخ میں آج تک اس سے بڑا جنازہ نہ دیکھا گیا ،مرکزی عیدگاہ کے تینوں اطراف سڑکوں اور کباڑخانہ چوک میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی، مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی نماز جنازہ میانوالی سے آئے ہوئے مخددم خواجہ عزیز احمد نے پڑھائی، بعدازاں مرحوم کو مرکزی عیدگاہ کے مسجد کے مرکزی گیٹ کے سامنے تدفین کی گئی،مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور نے مرحوم مولانا محمد اکرم طوفانی کی دینی ، ختم نبوت کی خدمات کے اعتراف میں تدفین تک تمام بازار، شاپنگ پلازے ، مین مارکیٹیں بند رکھیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس ٹریفک پولیس کے علاوہ دینی مدراس اور ختم نبوت کے عہدیدارن انتظامات کرنے میں نمایاں تھے، بلدیات سرگودھا کی جانب سے عیدگاہ کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کی صفائی کی ، ملک بھر سے آئے ہوئے مقررنین نے قادیانیوں کے خلاف اور ختم نبوت پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ مولانا محمد اکرم طوفانی 1964 میں اٹک سے سرگودھا منتقل ہوئے اور یہاں پر تبلیغ اسلام کیلئے خود کو وقف کردیا، آپ نے سرگودھا میں امراض دل کا رحمت اللعالمین ہسپتال قائم کیا جہاں پر غریب اور مستحق لوگوں کیلئے دل کی بیماریوں کا علاج معمولی رقم میں کیا جاتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...