... loading ...
سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی دوبارہ معافی قبول کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا،قبل ازیں سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر عدالت سے بھی نکل جانے کا حکم دیا۔پیر کے روز کے ایم سی کے پارکس اور دیگر پارکوں کے اوپر قبضہ کے حوالے سے کیس کی جب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو اس موقع پر عدالت نے مرتضیٰ وہاب سے کے ایم سی کے پارکس کو واگزار کرانے کے حوالے سے پوچھا تو وہ غصے میں آگئے اور عدالت کے ساتھ ان کا سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مرتضیٰ وہاب پر برہمی کااظہار کیا اور ویزاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو حکم دیا کہ مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اوپن کورٹ میں سندھ حکومت کے خلاف بڑی،بڑی اۤبزرویشنزآجاتی ہیں اورباتیں کی جاتی ہیں جس سے لوگوں میں حکومت کا غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا مسٹر آپ چُپ کریں، آپ کیا بات کررہے ہیں ، یہاں سے باہر نکل جائیں ہم آپ کو ابھی فارغ کردیتے ہیں،یہاں سیاست نہ کریں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سرکاری زمینیں واگزار کروانے کا حکم دیا گیا اس پراب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہو سکا، سندھ حکومت بھی آپ کی ہے اور تمام اختیارات بھی آپ کے پاس ہیں لیکن اب تک عدالتی احکامات پر عملدآمد کیوں نہیں کیا جاسکا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا ہم چلے جائیں، حکومت چھوڑ دیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کا اس طرح کا رویہ نہیں ہوتا، ایڈمنسٹریٹر غیر جانبدارشخص ہونا چاہئے، مرتضیٰ وہاب کا رویہ ایک سیاستدان کی طرح ہے اوروہ سیاست کرتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرکا عہدہ کسی سیاستدان کے لئے نہیں ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بادی النظر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے اورایڈمنسٹریٹر کراچی کا ایسا رویہ نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے شہریوں کے لئے سروسز فراہم کرنا تھیں لیکن وہ سروسز فراہم کرنے کی بجائے اپنی سیاست چمکا رہے تھے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو حکم دیا کہ کوئی غیر جانبدار اور جو عوام کی خدمت کرسکے ایسے شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائیں اور مرتضیٰ وہاب کا چونکہ عدالت سے بھی رویہ مناسب نہیں اورعوام کی خدمت بھی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ رویہ سے لگتا ہے کہ وہ سیاسی شخص ہیں اس لئے ان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو حکم دیا ہے کہ غفلت برتنے پر مرتضیٰ وہاب کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کریں،بعد ازاں مرتضی وہاب نے سخت الفاظ استعمال کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی۔ مرتضی وہاب نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں اپنے رویے پر معذرت خواہ ہوں، اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو عہدے سے ہٹا چکے اب آپ ایڈمنسٹریٹر نہیں رہے، آپ ریاست نہیں ہو حکومت ہو، دونوں کا فرق پتا ہونا چاہیے، آپ کا عہدے پر رہنا مفادات کا تصادم ہوگا۔عدالت نے کارروائی میں مختصر وقفے کے بعد مرتضی وہاب کی معافی قبول کرلی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس لے لیا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...