... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے نسلہ ٹاور کی تعمیر اوربلڈنگ پلان کی اجازت اور منظوری دینے والے ایس بی سی اے افسران اور دیگر ذمہ داران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دیاہے۔عدالت نے قراردیا ہے کہ ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی عمل میںلائی جائے جبکہ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بلڈر اور جن لوگوں نے نسلہ ٹاور کی تعمیر کی منظوری دی تھی ان کے خلاف الگ سے ایک مقدمہ درج کیا جائے اور پولیس فوری طور پر کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے ڈی آئی جی کراچی ایسٹ کوفوری طور پر کارروائی کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے متعلقہ شخص کو حکم دیا کہ وہ نسلہ ٹاور780مربع گز زمین کو ضبط کریں اور اس زمین کو فروخت کرنے کے بعد متاثرین کو رقم واپس کی جائے۔ عدالت نے تمام وسائل بروے کارلاتے ہوئے نسلہ ٹاور کی عمارت کو جلد ازجلد مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے کے حوالے سے کیس کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت کمشنر کراچی اقبال میمن نے تیسری عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ نسلہ ٹاور کے مکمل انہدام تک کام جاری رہے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 400آدمی لگے ہوئے ہیں ان سے ایک بلڈنگ نہیں ختم ہورہی۔ اس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ اندر سے انفراسٹرکچر ختم ہو چکا ہے ، صرف باہر سے نظر آرہا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے پانچ فلور مسمار کردیئے گئے ۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس بی سی اے حکام نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام میں مداخلت کررہے ہیں، بلڈنگ کو مسمار کرنے والے ٹھیکیدار سے ایس بی سی اے حکام کی جانب سے رشوت بھی طلب کی گئی۔ عدالت نے دوران سماعت ڈی جی ایس بی سی اے کی سرزنش کی اور کہا کہ اگر یہ الزام ثابت ہوتا ہے تو ہم ایس بی سی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ جب عدالت نے حکم لکھوانا شروع کیا تو اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں کررہی، بلڈرز سمیت نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جائے جبکہ متاثرین کو معاوضہ دینے کے حوالے سے بھی اب تک بلڈر نے کوئی بندوبست نہیں کیا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...