... loading ...
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،یکم مارچ سے صوبے کے حصول کے لیے دستخطی مہم شروع کی جائے گی۔23 مارچ کوعالمی مبصرین کی موجودگی میں صوبے کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا۔خالد مقبول، عامر خان، فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت ہر مہاجر لیڈر سے درخواست کرتا ہوں ہوسکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہی ہو میں سب سے قوم کے خاطر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ مہاجر قوم کے پرچم کے لیے متحد ہوجائیں۔ ہم بانیاں پاکستان کی اولادیں ہیں ۔ہمیں کسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔ہم نے ملک بنایا ہے صوبہ بھی حاصل کرلیں گے۔صوبے کے بغیر اس مہاجر قوم کے مسائل حل نہیں ہونگے۔پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا ۔بنگلہ دیش میں موجود محصورین کو فوری واپس لایا جائے۔نیا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے ۔اس کو واپس لیا جائے ۔بااختیار بلدیاتی نظام بنایا جائے۔کوٹہ سٹم ختم کیا جائے۔نئی مردم شماری عالمی مبصرین کی نگرانی میں کرائی جائے۔کراچی والوں پر بجلی کی اضافی بلنگ بند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو باغ جناح میں مہاجر قومی موومنٹ کے تحت جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔آفاق احمد کے جلسہ گاہ پہنچنے پر شرکا نے کھڑے ہوکر اور نعرے لگاگر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔جلسہ گاہ میں مہاجر پرچم لگائے گئے۔بڑی الیکٹرانک اسکرینز نصب تھیں۔اس موقع ہر شاندار آتش بازی کی گئی۔آفاق احمد نے کہا کہ آج کامیاب جلسے پر کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔حکومت کی کراچی سے ناانصافی پر لوگ یہاں جمع ہیں۔اس قوم آج بھی منظم اور متحد آفاق احمد نے کہا کہ اس ملک کے لیے میرے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔تاریخ میں بزرگوں سے کہانیاں سنی ہیں ۔بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ پاکستان وجود میں آیا۔ہم نے اس سندھ میں لوگوں کی مہمان نوازی کی ۔ہم کبھی کسی کے شہر یا صوبے میں نہیں آئے ۔یہ پاکستان ہم نے بنایا تھا ہم اپنے پاکستان میں آئے ہیں۔آج اس ملک میں مہاجر ہونے کے ناطے جو ظلم و زیادتی ہوتی ہے اس پر بات کرونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانے والوں کی اولاد کی اولادوں کو تنہا کردیا۔مشرقی پاکستان میں ہمارے بزرگوں نے ملک بچانے کے لیے فوج کا ساتھ دیا۔ہمیں حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ہم سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ مانگنے والوں جا جاکر دیکھو ریڈ کراس کے کیمپ پر کون لوگ ہیں محصورین مشرقی پاکستان ملک پر بوجھ نہیں بنیں گے۔حکومت محصورین مشرقی پاکستان کو پاسپورٹ جاری کرے۔ان کے لانے کے اخراجات ہم برداشت کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک والے گلیوں آکر ایکسٹرا بلنگ کی تصویریں بناتے ہیں۔اس شہر میں لوگوں نے کنڈے لگائے ہوئے ہیں۔کچی آبادیوں میں کنڈے ڈالے جاتے ہیں ۔کوئی درست کروانے جائے تو درست نہیں کیا جاتاجو بدمعاشی سے کنڈے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں انکے کنڈے کے الیکٹرک کی گاڑیاں جاکر ٹھیک کرتی ہیں۔گلیوں پر پہرے داری لگاو تاکہ کوئی ایکسٹرا بلنگ کی تصویریں بنانے نہ آسکے۔کے الیکٹرک کی بدمعاشی کراچی میں بند ہونی چاہیے۔عوام ان کا گھیراﺅ کریں۔ظلم کو روکنے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔آفاق احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مہاجروں سے زیادہ گلگت، چترال اور سندھ کے لوگ ملیں گے۔کوٹہ سسٹم کے زریعے میرے قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔کوٹہ سسٹم نے مہاجروں کو نوکریوں سے بھی محروم کردیا ۔میرا مطالبہ ہے کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے ۔لوکل گورنمنٹ کالا قانون ہے اسکا بہت شور ہے۔ بلدیاتی قانون کا جو بل پاس ہوا ہے ۔اسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے۔سندھ کے شہری وسائل پر قبضہ کرنے کے لئے بل پاس کیا گیا۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کے ڈی اے، کراچی بلڈنگ اتھارٹی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم سی کے ماتحت ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی بل جو پاس کیا گیا وہ واقعی کالا قانون ہے شہری علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے جہاں سویلین رہائش پزیر ہیں وہ بھی لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہونے چاہیں۔ بلدیاتی نظام کا بل دوبارہ پیش کیا جائے شہر میں چھ فیصد لوگ باہر سے آتے ہیں روزگار کے لئے اسکے باوجود آبادی کم ہورہی ہے بڑھ نہیں رہی سندھ کی پوری آبادی کا نصف حصہ کراچی کی آبادی ہے۔مردم شماری عالمی مبصرین کے زیر نگرانی دوبارہ کرواے جائیں ایک گریڈ سے 14 گریڈ کے لئے پولیس میں دادو اور لاڑکانہ سے بھرتی کیے گئے لوگوں کو واپس بھیجا جائے۔اس شہر کے لوگوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے ۔یونیورسٹی اور کالجز ہمیں واپس چاہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم بلدیہ ٹاون اور دیگر والوں کو بھی لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ہمیں مہاجر سندھی، پنجابی، بلوچ اور پٹھان نے بنایا ہے ۔میں نے اپنے طور پر فیصلے نہیں کئے تھے۔مراد علی شاہ نے اسمبلی کے فلور پر جو بات کہی اسکا کیا مطلب نکلتا ہے ؟۔وزیر اعلی نے کہا اقلیت میں ہونے والے فیصلے نہیں کرسکتے۔یہ تمہارے مطالبات صرف مطالبات ہیں ۔اب ہمیں اس نظام سے آزادی چاہیے ہمیں بھی اپنا صوبہ چاہیے۔ہماری جدوجہد کا مقصد جنوبی سندھ صوبہ ہے۔آفاق احمد نے کہا ک اپنی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔وزیر اعلی سندھ نے اسمبلی کے فلور پر جو کہا کیا وہ بغاوت نہیں تھی۔اب ہم الگ صوبے کی جدوجہد تیز کرنے کرنے کا اعلان کرتا ہوں جنوبی سندھ صوبے کی تحریک کے لئے سندھ بھر کے دورے کروں گا۔میں قوم کو دو مہینے دیتا ہوں وہ سوچلے ہم نے ملک طاقت کے زور پر حاصل کیا۔صوبہ بھی حاصل ہونگے ۔یکم مارچ سے صوبے کے حصول کے لیے دستخطی مہم شروع کی جائے گی۔23 مارچ کوعالمی مبصرین کی موجودگی میں ریفرنڈم ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ صوبے کے بغیر اس مہاجر قوم کے مسائل حل نہیں ہونگے۔پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا ۔ خالد مقبول، عامر خان، فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت ہر مہاجر لیڈر سے درخواست کرتا ہوں ہوسکتا ہے میں نے کوئی غلط بات کہی ہو میں سب سے قوم کے خاطر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ مہاجر قوم کے پرچم کے لیے متحد ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر غفور کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا لیکن ہم نے انہیں بھی طعنے دئیے خدا انکی مغفرت فرمائے۔سب اس پرچم تلے جمع ہوجاﺅمیں نے سب سے معافی مانگ لی ہے۔اس قوم کے خاطر تمام مہاجر کارکنان اپنی پارٹی میں جمع ہوجاﺅ، ایک پلیٹ فارم پر آجاﺅ۔آفاق احمد نے کہا کہ خدا آپ سب کا محافظ ہوآج کا جلسہ شہدا کے نام ہے۔جلسہ سے ڈاکٹر نگہت فاطمہ۔تنویر قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...