... loading ...
( رپورٹ عقیل احمد ) ایک اور آڈیو لیکس منظر عام پر آگئی. آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سیکرٹریز سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ سندھ میں اربوں کے ٹھیکوں پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے سیکریٹریز کے قابض ہونے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں کیا واقعی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے سیکریٹریز کا اثرورسوخ ہے ریزیڈنٹ انجنیئر سندھ ہاؤس جاوید شیخ کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سیکرٹریز سے متعلق لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جاوید شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹری جنید اور آصف زرداری کے سیکرٹری سید علی پر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے سے متعلق دباؤ ڈالنے کے الزام عائد کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹھیکیدار عامر پاکستانی اینڈ کمپنی برسوں سے محکمہ ورکس اینڈ سروسز پر قابض ہیں۔ عاطف نظر کو منصوبہ بندی کے تحت کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا چیف انجنیئر مشتاق میمن کا گھناؤنا کردار ہے۔ چیف انجنیئر بلڈنگز مشتاق میمن ورکس اینڈ سروسز کے ہر وزیر کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مشتاق میمن، عامر پاکستانی کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے کے لئے ایکسیئن ارشد بھٹو پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ چیف انجنیئر مشتاق میمن ایکسیئنز کو صوبائی وزیر کے احکامات نہ ماننے کے لیے زور ڈالتے ہیں۔ سی ایم سیکریٹریٹ کی تعمیر کا عامر پاکستانی کو دیا گیا ٹھیکہ صوبائی وزیر نے کینسل کرنے کا حکم دیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر کو محکمے کے معاملات ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران صوبائی وزیر کو کام سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا صوبائی وزیر ورکس ائنڈ سروسز کی جانب سے عامر پاکستانی اور عاطف نظر کو غیرقانونی ٹھیکے دیے جانے کی تحقیق کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی تعمیر سے متعلق کمیٹی میں عبدالقادر شیخ، محمد وسیم قائم خانی، عبداللہ ڈاہری شامل ہیں، مسز زہریٰ، ندیم اختر بھی کمیٹی میں شامل تھے کمیٹی نے سیکرٹریٹ کی تعمیر سے متعلق منظوری دی تھی کیا عامر پاکستانی کی کمپنی کو سی ایم سیکرٹریٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے والی کمیٹی کے خلاف کارروائی ہوگی سندھ میں قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے کرپٹ ٹولے کیخلاف ایکشن کون اور کب لے گا ۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...