... loading ...
کراچی کی ساڑھے 3 کروڑ آبادی والے شہر میں صرف 20 میڈیکو لیگل میل اور 5 لیڈی میڈیکولیگل افسران تعینات ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق کراچی کے 9 سرکاری اسپتالوں میں میڈیکولیگل شعبے قائم ہیں جہاں پر ایک پولیس سرجن گریڈ 20 اور 8 ایڈیشنل پولیس سرجنز گریڈ 19 کی اسامیاں سمیت 91 ایم ایل اوز اور لیڈی ایم ایل اوز کی منظور شدہ اسامیاں ہیں، لیکن ان میں سے 2 درجن سے زائد میڈیکو لیگل افسران ڈیوٹیوں پر موجود نہیں جبکہ متعدد لیڈی ایم ایل اوز ڈیوٹیوں سے غائب ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ایمن خورشید اور ڈاکٹر نادیہ نور ڈیڑھ سال سے ڈیوٹی سے غائب ہیں، لیکن ان ڈاکٹروں کی تنخوائیں جاری ہیں، معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آگئی ہیں لیکن محکمہ میں رپورٹ نہیں کیا، جبکہ ایم ایل او ڈاکٹرمنسوب علی نے اپنی پوسٹنگ جناح اسپتال کرالی ہے۔ڈاکٹر وکرم، ڈاکٹر علی فرفان، ڈاکٹر غضنفریہ بھی ڈیوٹیوں پر نہیں۔لیڈی ایم ایل او ڈاکٹرسدرہ طارق اسکن اسپتال تعینات ہیں۔ڈاکٹر زینب کی بھی کسی بھی ایم ایل او شعبے میں پوسٹنگ نہیں۔محکمہ کے ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر ذکیہ خورشید ایڈیشنل پولیس سرجن کورنگی اسپتال میں تعینات ہیں لیکن مذکورہ اسپتال میں ایم ایل او شعبہ مکمل غیرفعال ہے۔ اس لئے اس اسپتال میں کوئی ایم ایل او نہیں آتے۔اسی طرح ایم ایل او ڈاکٹر عثمان ہاشمی بھی اس شعبے سے غائب ہیں۔ کراچی کی آبادی کے لئے اس وقت مجموعی طور تینوں اسپتالوں میں 20 میل ایم ایل اوزاور5 لیڈی ایم ایل اوز کام کررہے ہیں، جبکہ محکمہ کے ریکارڈ پر 91 ایم ایل اوز 9 سرکاری اسپتالوں میں تعینات ہیں ان میں سندھ گورنمنٹ سول اسپتال، جناح اسپتال، عباسی شہید اسپتال، سندھ گورنمنٹ قطراسپتال اورنگی، گورنمنٹ اسپتال کورنگی اور سعودآباداسپتال، لیاری اسپتال، نیوکراچی اورسندھ گورنمنٹ لیاقت اباد اسپتال شامل ہیں۔محکمہ کے ریکارڈ پر سندھ گورنمنٹ کے 9 اسپتالوں میں میڈیکو لیگل شعبے قائم ہیں۔ جہاں پر 9 ایڈیشنل پولیس سرجن بھی تعینات کیے ہیں لیکن ان 9 اسپتالوں میں سے 6 اسپتالوں میں ایڈیشنل پولیس سرجن اس لیے نہیں آتے کہ ان کے اسپتالوں میں میڈیکو لیگل شعبے غیر فعال اور پوسٹ مارٹم کی سہولت موجود نہیں، اس وقت کراچی کے صرف تین اسپتالوں سول اسپتال، جناح اسپتال اور عباسی اسپتال میں قائم میڈیکو لیگل شعبے مکمل فعال ہیں اوران تینوں اسپتالوں میں ہوسٹ مارٹم کی سہولیتں موجود ہے۔ جبکہ دیگر عملے کی بھی تعیناتیاں کاغذات پرموجود ہیں۔تعجب کی بات یہ ہے ان6 اسپتالوں میں پوسٹ مارٹم کی سہولت سرے سے موجودہی نہیں۔ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال میں ایڈیشنل پولیس سرجن گریڈ19 کی ڈاکٹر سمعیہ سید سمیت 6 میڈیکو لیگل سمیت 2 لیڈی افسران کام کررہی ہیں جبکہ سول اسپتال میں 8 اور عباسی اسپتال میں 6 ایم ایل اوز اور تین لیڈی ایم ایل اوزکام کررہی ہیں۔یعنی کراچی کے ان تینوں اسپتالوں میں 20 میل میڈیکو لیگل اور5 لیڈی افسراں کام کررہی ہیں جو مختلف حادثات اور واقعات میں ہونے والے زخمیوں یا ریپ کیسوں کی تیکنیکی بنیادوں پررپورٹس مرتب کرتے ہیںجناح اسپتال کی ایڈیشنل لیڈی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ جناح اسپتال میں رواں سال 2021 اب تک 12 ہزار ایم ایل رپورٹ جبکہ 600 پوسٹ مارٹم کیے گئے۔جناح اسپتال میں مختلف حادثات اور واقعات میں یومیہ 100 متاثرین رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ فی میل پر تشدد کے واقعات میں 20 کیسس رپورٹ ہوتے ہیں۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...