... loading ...
وفاقی حکومت نے ملک میں بنی بنائی گاڑی کی بجائے ملک کے اندر گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی پیداوار بڑھنے سے صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غیرملکی زرمبادلہ بھی بچے گا،اگر گاڑی خریدنے والے کے نام پر گاڑی رجسٹر نہ ہوئی تو جرمانہ ہو گا، چھوٹی گاڑیوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ یہ بات وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ایک انٹرویومیں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کے اندر آٹو انڈسٹری میں مینوفیکچرنگ سیکٹر بڑھے، تحریک انصاف کے دور میں گاڑیوں کے 42 ماڈلز آئے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ بنی بنائی گاڑی کی بجائے ملک کے اندر گاڑیوں کی پیداوار بڑھائی جائے، گزشتہ سال مقامی سطح پر 2 لاکھ 11 ہزار گاڑیاں بنیں، حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی میری گاڑی سکیم کے تحت گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 1 لاکھ 61 ہزار گاڑیاں بن چکی ہیں۔ خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیوٹی کم کی جس سے گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھی تاہم مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق ہے، موجودہ حکومت کے دور میں سات نئے پلانٹس لگے جو پروڈکشن میں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار معاشی گروتھ میں سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے، ہم نے آٹو انڈسٹری کو بغور دیکھا ہے، پچھلے سال امپورٹ بل 2.7 ارب ڈالر تھا، اگر ہم بنی بنائی گاڑی منگوائیں تو اس کا تخمینہ 4.1 ارب ڈالر ہے،آٹو پالیسی کے اندر میکنزم بنایا ہے جس کے تحت ہر چھ ماہ بعد ان نمبرز پر نظرثانی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس ایم ای پالیسی ایک دن میں نہیں بنی، تمام سٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد اسے تیار کیا گیا ہے، کنسلٹنٹ بھی ہائر کئے گئے، ای سی سی میں تحفظات آئے جنہیں دور کیا گیا اس کے بعد کابینہ نے اسے منظور کیا، 2007میں ایس ایم ای پالیسی لانے کی کوشش کی گئی تاہم سوائے کاغذ کے ٹکڑے کے اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندر تقریبا 50 لاکھ سے اوپر ایس ایم ای سیکٹرز ہیں جن میں آٹو پارٹ مینوفیکچر، بیوٹی پارلر، گارمنٹس اور تیس لاکھ کمرشل کنکشنز ہیں، اس پالیسی کے تحت لوگوں کو کاروبار کیلئے ایک کروڑ روپے تک قرض ملے گا اور 40 سے 60 فیصد رسک حکومت برداشت کرے گی، اب تک نو کمرشل بینکوں نے اس کی بڈ کر دی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ مائیکرو فنانس بینکس کو بھی اس میں لے آئیں تاکہ اس کا دائرہ کار بڑھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...