... loading ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے اصل بیان حلفی کو آئندہ سماعت تک سربمہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،۔ عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ یہ توہین عدالت کا کیس نہیں ہے ،یہ اوپن انکوائری ہے ،رانا شمیم نے یہ بات کہہ دی کہ پوری عدالت کمپرومائزڈ ہے ،یہ اس عدالت اور اس کے ججوں کا احتساب ہے ،عدالت کے وقار کو نقصان پہنچا ہے ،اخبار میں خبرکی اشاعت ثانوی معاملہ ہے ،کیا رانا شمیم نے برطانوی کے نوٹری پبلک کیخلاف کوئی کارروائی کی کہ انہوں نے بیان حلفی کیوں لیک کیا ،عوام میں جو تاثر گیا ہے اس کو ختم ہونا چاہئے ،اگر اس معاملے میں کچھ سچائی ہے تو وہ ہر صورت سامنے آنی چاہئے ،عدالت قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 19کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھائے گی ۔ عدالت نے رانا محمد شمیم کے اصل بیان حلفی کو آئندہ سماعت تک سربمہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان کی موجودگی میں رانا محمد شمیم کا بیان حلفی کھولا جائے گا۔ دوران سماعت رانا محمد شمیم کے وکیل لالہ عبدالطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے مئوکل نے ا اصل بیان حلفی سربمہر لفافے میں عدالت بھیجا ہے ۔ اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عبدالطیف آفریدی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہیں گے تو سربمہر لفافہ کھول دیتے ہیں، آپ چاہتے ہیںکہ اٹارنی جنرل کی موجودگی میں لفافہ کھولا جائے توآپ کی مرضی۔ عدالت نے کہا کہ رانا شمیم اخبار میں چھپے بیان حلفی کے متن کو تسلیم کرتے ہیں۔ عبدالطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بیان حلفی عدالت کے لئے آیا ہے اور عدالت ہی اسے کھولے، یہ بیان حلفی نہ رانا شمیم نے کسی کو دیا اور نہ شائع کرایا، بیان حلفی رانا شمیم کے نواسے کے پاس تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ آپ اپنا بیان حلفی خود ہی کھولیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے تاثر دیا ہے کہ سب ججز پر دبائو ہے۔اس پر عبدالطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی بات نہیں کی اس کی تردید کرتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی اس عدالت پر انگلی اٹھا سکتا ہے؟عبدالطیف آفریدی نے کہاکہ رانا شمیم نے کب عدالت پر انگلی اٹھائی۔یہ بیان حلفی چیف جسٹس اور چیف جج کے درمیان ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 10میں ہرچیز واضح ہے ،یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک بیانیہ کیلئے اخبار استعمال ہو جائے ، اس عدالت میں مقدمات زیر التوا ہیں ،خبرسے یہ تاثر دیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کمپرومائزڈ ہیں،اس کی حساسیت کو سمجھ لیں ، یہ نارمل معاملہ نہیں ہے یا تو آپ یہ کہہ دیں کہ آپ کو ہر چیز شائع کرنے کی آزادی ہے ،کوئی چیز مخفی نہیں ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم انتہائی حساس معاملات دیکھتے ہیں ،اگراسی طرح چیز یں ہوتی رہیں تو ہر چیز ختم ہو جائیگی ،فریقین کی معانت سے معاملے کو نمٹائیں گے ،اس عدالت میں کیس چل رہے ہیں ،ان مقدمات کے دونوں فریقوں کے حقوق کا معاملہ بھی ہے ،یہ عدالت ہر صورت اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرے گی ،آئین کے آرٹیکل 19اور 19اے کی روشنی میں یہ معاملہ نمٹائے گی ، قانون سے ادھر ادھر نہیں جائیں گے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت صحافی سے سورس نہیںپوچھ رہی، رانا شمیم نے تاثر دیا کہ نوٹری پبلک سے لیک ہوا ہو گا۔عدالت نے سوال کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی لیک کرنے پرقانونی کاروائی کا آغاز کیا ہو گا۔ بیان حلفی دیں کہ بیان حلفی میں لکھی گئی باتیں غلط ہیں، تاہم رانا شمیم تو بیان حلفی کے متن کو تسلیم کررہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جب اٹارنی جنرل آئیں گے توان کی موجودگی میں بیان حلفی کھولیں گے جبکہ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ سماعت کے حوالہ رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز سے مشکوک بن گئے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت پھر کہتی ہے کہ رپورٹرز انتہائی پروفیشنل ہیں ، صرف ایک چینل پر غلط رپورٹ ہوا تھا، پریس ریلیز میں کسی کا نام نہیں لکھتے اس لئے نہیں لکھا گیا۔ عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس کی سماعت28دسمبر تک ملتوی کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...