... loading ...
75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بندہوگئی۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مطابق بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنری مزید چلاتے تو تیل ضائع کرنا پڑتا ،حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آپریشن بند کرنے سے آگاہ کردیا۔ملک میں کام کرنے والی 5 ریفائنریز میں سے ایک پی آر ایل کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ ریفائنری صورتحال بہتر ہونے تک بند رہے گی۔پی آر ایل کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے بتایا کہ کمپنی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر اپنا آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔انہوکںنے کہاکہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی کہ جب انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے ایندھن لینے سے انکار کردیا جن کے پاس ہنگامی حالات کا بھی ذخیرہ ہے۔شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ پاور سیکٹر مقامی ریفائنریز سے ایندھن نہیں لے رہا اس وجہ سے تقریباً سب کے پاس ذخیرہ کرنے کی گنجائش محدود ہورہی ہے اور بتدریج مزید پیداوار بند کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرایے کے ذخیرے کی بہت لاگت ہے اس لیے کوئی اس میں دلچسپی نہیں رکھتا سوائے اس کمپنی کے جس کا ایندھن تیل برآمد کرنے کا ارادہ ہو۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاور ڈویژن نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے مقامی ریفائنریز کے خرچ پر بھاری مقدار میں ریفائنڈ تیل درآمد کرنے کے ساتھ معاملات میں گڑبڑ کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے مطابق ان کے پاس پی ایس او کو ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیوں کہ انہیں ان کے واجبات نہیں دیے گئے چنانچہ پی ایس او انہیں تیل کی فراہمی سے گریزاں تھا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ 15 روز میں تمام ریفائنریز بند ہوجائیں گی۔رواں ماہ کے اوائل میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ایک خط میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز کی جانب سے پروسیسڈ ایندھن اٹھانے میں ناکامی پر ریفائنریز خام تیل کی پروسیسنگ کم کرنے پر مجبور ہوگئیں تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیزخسارے کے حجم کو درآمد کرنے سے پہلے ریفائنری سے تیار شدہ مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز نے وعدہ کی گئی مقدار نہیں اٹھائی جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے میں اسٹاک جمع ہوگیا۔
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...