... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے موہٹہ پیلس (قصر فاطمہ)میں گرلز میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق درخواست پر موہاٹہ پیلس کا اصل لے آؤٹ پلان طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں موہٹہ پیلس ( قصر فاطمہ) میں گرلز میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ریکارڈ آف راٹٹس رجسٹرڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ موہاٹہ پیلس کا لے اوٹ پلان کی نقول بھی عدالت میں ہیش کیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل خواجہ شمس السلام نے موقف دیا کہ موہاٹہ پیلس سے قیمتی چیز چوری ہوچکی ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال چیزیں حمید ہارون اور دیگر کے گھروں میں رکھی ہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ان چیزوں کا جائیداد کی ملکیت سے کیا تعلق ہے؟ جسٹس ذوالفقار احمد نے ریمارکس دیئے وہی جائیداد تو تقسیم کرنی ہے۔ قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کے اثاثے کہاں گئے؟ اگر ان کے اثاثوں میں کچھ نہیں رہا تو ورثہ میں تقسیم کیا کریں گے؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ پیسے ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس موجود ہیں۔ جسٹس ذوالفقار احمد نے ریمارکس دیئے درخواست گزار کہتے ہیں انہیں پیسے نہیں چاہیں۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ درخواست گزار کو پیسے نہیں چاہیں تو پھر پڑے رہنے دیں۔ موہاٹہ پیلس سندھ حکومت کی پراپرٹی ہے۔ عدالت بھی مختلف حکم ناموں میں قرار دے چکی ہے۔ موہاٹہ پیلس سندھ حکومت کو بیچ دیا گیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سندھ حکومت کو موہاٹہ پیلس کی فروخت کا معاملہ قیمت کے حتمی تعین سے مشروط تھا۔ حتمی قیمت کا بھی ابھی تک تعین نہیں ہوا۔ خواجہ شمس اسلام نے کہا کہ موہاٹہ پیلس صرف مرمت اور اچھی حالت میں برقرار رکھنے کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیا کہ ماضی کے حکمنامے پڑھنے اور پیش کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ موہاٹہ پیلس کے دو پلاٹ محترمہ فاطمہ جناح کے نام تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے جب دعوی دائر کیا گیا تھا اس وقت تمام پلاٹ محترمہ فاطمہ جناح کے نام پر تھے۔ عدالت نے موہاٹہ پیلس کا اصل لے اوٹ پلان طلب کرتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔
افغان طالبان کاپاکستان کو آزمانا مہنگا ثابت ہوگا،ہم دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ضرورت پڑی تو طالبان حکومت کو شکست دے کر دنیا کیلئے مثال بنا سکتے ہیں،خواجہ آصف بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات ظاہر کرتے ہیں طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکا دہی بتدریج موجود ہے،پ...
عمران خان سے ملاقات کی سلمان اکرم راجا ، علی ظفر کی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ، فہرست مرتب کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ عمران خان سے ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں۔ ذ...
بتایا جائے ٹی ایل پی کے پاس اتنا اسلحہ کیوں تھا؟ کارکنوں کو جلادو ماردو کا حکم دینا کون سا مذہب ہے، لاہور میںعلما کرام سے خطاب سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ،میرے پاس تشدد کی تصاویرآئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم چھوٹا رکھیں، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پربانی پی ٹی آئی کا تشویش کا اظہار احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا؟ وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، توہین عدالت فوری طور پر فا...
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا،بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، عطا تارڑ صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے،آئی ایس پی آر اور ...
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا عمرایو ب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اس لئے اپیل واپس لے رہے ہیں، بیرسٹرگوہر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحد...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...