... loading ...
انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی انٹرنیشنل میٹنگ پیر تیرہ دسمبر سے جنیوا میں شروع ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افتتاحی خطاب میں انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی اس بات چیت میں کئی ممالک کے سفارت کار شامل ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد خودکار ہتھیاروں بشمول ‘قاتل روبوٹس پر مکمل پابندی کے نئے قوانین پر سیر حاصل گفتگو کرنا ہے۔جنیوا میں شروع ہونے والے پانچ روزہ اس جلاس کی صدارت عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ان خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کے حامی سرگرم افراد، گروپوں اور غیر حکومتی تنظیموں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خود کار ہتھیاروں بشمول ‘کلرز روبوٹس پر، جو پابندی عائد کی جائے، اس پر عمل کرنا اقوام عالم کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔جرمن میڈیا کے مطابق انٹونیو گوٹیرش نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ وہ اس نظرثانی کانفرنس سے توقع کرتے ہیں کہ اس کے مندوبین ایک ایسے جامع پلان پر متفق ہو جائیں گے، جس کے تحت خودکار ہتھیاروں کی مخصوص اقسام کے استعمال کو پوری طرح محدود بنا دیا جائے گا۔سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس میٹنگ کے شرکا سے کہا ہے کہ وہ مثبت مذاکرات سے ایک انٹرنیشنل معاہدے کے حصول کو آسان بنائیں۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سبھی سفارت کار جمع ہیں اور وہ متفقہ طور پر انسانی معاشرت کو طاقت یا فورس کے خود مختار ہونے سے محفوظ بنائیں۔ ایک سفارت کار نے نام مخفی رکھتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی کسی بین الاقوامی معاہدے کے لیے بھرپور حمایت کا فقدان ہے۔جنیوا میں پانچ روزہ میٹنگ میں ایک سو پچیس ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔ ان ممالک میں بھارت، روس، امریکا، اسرائیل اور چین بھی شامل ہیں۔ یہ ممالک اس مذاکراتی عمل میں کسی حد تک زیادہ فعال اور متحرک نہیں ہیں۔میٹنگ میں شامل آسٹریا نے ہر قسم کے خطرناک ہتھیاروں یعنی لیتھل آٹونومس ویپنز (LAWS) پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ہتھیاروں کے حوالے سے امریکا کا کہنا ہے کہ ان کے فوائد بھی ہیں اور ان کے استعمال سے زیادہ انسانی جانوں کی ہلاکتوں کو روکنا ممکن ہو گا۔اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کنوینشن برائے ‘سرٹن کنوینشنل ویپنز یا مخصوص ہتھیاروں (CCW) پر پابندی کا فریم ورک تیار کرنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سی سی ڈبلیو کے متفقہ طور پر منظور شدہ نکات ہی بین الاقوامی معاہدے کی راہ ہموار کریں گے۔سی سی ڈبلیو کے ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس ابھی گزشتہ ہفتے ناکامی سے ہمکنار ہوا ہے۔ اس اجلاس میں روس مختلف نکات پر متفق نہیں تھا اور اسی کی مخالفت اجلاس کی ناکامی کا باعث بنی تھی۔اقوام متحدہ کے علاوہ کئی اور ادارے بھی دنیا بھر میں خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی میٹنگز اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر آٹھ برسوں سے مختلف ممالک کے نمائندے خود کار ہتھیاروں یا لیتھل آٹونومس ویپنز (LAWS) پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور قائم ورکنگ گروپ (CCW) کے سبھی اراکین ابھی تک متفقہ نکات پر اکھٹے نہیں ہو سکے ہیں۔انتہائی خطرناک ہتھیاروں یا ‘لیتھل آٹونومس ویپنز میں وہ تمام ہتھیار شامل ہیں، جو مشینوں سے کنٹرول ہوتے ہوں یا ان میں ایسی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہو، جو آرٹیفیشیل انٹیلیجنس(مصنوعی دانش) کی حامل ہو یا ایسی مشینیں، جو کسی انسانی چہرے کو پہچان کر خود ہی گولی چلا دیں۔ مصنوعی دانش کے حامل ‘کلرز روبوٹس کی تیاریاں کئی ممالک جاری رکھے ہوئے ہیں۔جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات میں سفارت کاروں کو کسی حد تک دبا کا سامنا ہے اور یہ دبا اس رپورٹ کے اجرا سے پیدا ہوا ہے، جو رواں برس مارچ میں جاری کی گئی تھی۔ اسی رپورٹ کے مطابق رواں برس لیبیا میں کیا گیا ایک ڈرون حملہ وہ پہلا ایسا حملہ تھا، جس میں خود کار ڈرون نے اپنا ہدف خود تلاش کیا تھا۔ایک سو بیس رکنی غیر جانبدار ممالک کی تنظیم نان الائینڈ موومنٹ (NAM) نے وینزویلا کی قیادت میں ایسے ہتھیاروں پر لازمی پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...