... loading ...
بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کی آخری رسومات ادا کردی گئی، اس سے قبل بھارتی پرچم میں لپٹا ہوا ان کا تابوت پھولوں سے بھری ہوئی گاڑی میں دہلی کی سڑکوں پر لے جایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بپن راوت اور ان کی اہلیہ آخری رسومات 17 توپوں سلامی کے ساتھ ایک ہی چتا ہی ادا کی گئی اور ان کی بیٹی نے آخری رسم ادا کی۔واضح رہے کہ جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے اور یہ عہدہ ان کے لیے تخلیق کیا گیا تھا اور انہیں بے باک اور مقبول افسر تصور کیا جا رہا تھا اور وہ وزیراعظم نریندر مودی کے قریب سمجھے جاتے تھے۔بھارتی حکومت نے ان پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی، ان کے جسد خاکی لیے ہوئے بندوق بردار فوجی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھی بھارتی پرچم لہراتے ہوئے قطار میں کھڑے تھے اور اپنے ملک اور جب تک سورج اور چاند رہے گا، اس وقت تک راوت زندہ رہے گا کے نعرے لگا رہے تھے۔بھارتی ٹی وی چینلوں میں جنرل بپن راوت کی آخری رسومات براہ راست دکھائی گئی اور میزبانوں نے بپن راوت کو ایک سچے سپاہی کو آخری سلیوٹ کے عنوان سے روان تبصرہ کیا۔دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ملیٹری اسٹاف کالج کے قریب ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں ایک سوار زندہ بچا ہے۔بھارتی فضائیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ تحقیقات جلدی مکمل کی جائیں گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی تکمیل تک افواہیں ہلاک افراد کے بے حرمتی تصور ہوگی اور ہدایت کی کہ بے خبر چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔خیال رہے کہ 8 دسمبر کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...