... loading ...
بھارت کی نصف سے زائد دولت کے مالک دس فیصد امیر لوگ ہیں جبکہ نصف آبادی صرف تیرہ فیصد پر ہی گزارا کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے امیر ترین افراد نے رواں برس اپنی دولت میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔ عالمی سطح پر عدم مساوات سے متعلق 2021 کی رپورٹ کے مطابق بھارت ایک غریب اور ایک ایسا غیر مساوی ملک ہے، جہاں امیر لوگوں کے ہاتھوں میں بہت زیادہ دولت ہے اور اس دوڑ میں غریب طبقہ مزید پیچھے ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق پہلے کے مقابلے میں اب اس فرق میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ عدم مساوات سے متعلق عالمی ادارے ‘ورلڈ ان ایکوالٹی لیب’ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی 57 فیصد قومی دولت پر صرف دس فیصد امیر ترین بھارتی شہریوں کا قبضہ ہے جبکہ ملک کی پچاس فیصد آبادی مجموعی دولت کے 13فیصد پر ہی گزارا کرتی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق رواں برس امیر ترین شہریوں نے اپنی دولت میں تاریخی اضافہ کیا جس سے امیر اور غریب طبقے کے درمیان دولت کے تناسب میں کافی فرق پیدا ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس امر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ بھارت میں مزدوری کرنے والی خواتین کی آمدن دنیا کی دیگر خواتین مزدوروں کے مقابلے میں بہت کم ہے،رپورٹ میں سن 2020 کے دوران عالمی آمدن میں کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے مطابق آمدن میں تقریبا نصف کمی امیر ممالک میں ہوئی جبکہ باقی، کم آمدنی والے اور ابھرتی معیشتوں میں پائی گئی۔ اس کمی کو بنیادی طور پر “جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور خاص طور پر بھارت پر پڑنے والے اثرات سے منسوب کیا گیا ہے۔’ورلڈ ان ایکوالٹی لیب’ رپورٹ کہتی ہے، ” بھارت کے سب سے امیر ترین طبقے کے پاس ملک کی مجموعی قومی آمدن کا بائیس فیصد حصہ ہے جبکہ دس فیصد امیروں کے پاس ملک کی باقی 57 فیصد دولت ہے۔ بقیہ 50 فیصد آبادی کے پاس صرف 13 فیصد دولت بچتی ہے۔ بھارت ایک غریب اور انتہائی غیر مساوی ملک کے طور پر کھڑا ہے، جس میں ایک متمول اشرافیہ موجود ہے۔”رپورٹ کے مطابق، بھارت کا متوسط طبقہ بھی نسبتا غریب ہے جس کی اوسط دولت تقریبا آٹھ لاکھ روپے یا کل قومی آمدن کا 29.5 فیصد بنتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اعلی 10 فیصد اور سب سے اعلی ایک فیصد طبقہ 65 فیصد دولت کا مالک ہے، جن کی آمدن متوسط طبقے سے کہیں زیادہ ہے۔بھارتی حکومت کے ایک ادارے ‘نتی آیوگ’ نے بھی حال ہی میں جو انڈیکس جاری کیا تھا۔ اس کے مطابق بھارت میں ہر چار میں سے ایک فرد کسی نہ کسی سطح پر غربت کا شکار ہے۔ اس فہرست میں ریاست بہار میں لوگوں کا سب سے زیادہ تناسب ہے۔ دوسرے نمبر پر ریاست جھار کھنڈ ہے جبکہ تیسرے پر ریاست اتر پردیش ہے، جہاں تقریبا چالیس فیصد سے زیادہ افراد غربت زدہ ہیں۔ جرمن ٹی وی سے گفتگو میںصحافی سنجے کپورکا کہنا ہے کہ اس صورت حال کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ ان کے مطابق، “غریبوں کی فلاح و بہبود کے ادارے ختم کیے جا رہے ہیں۔ ہر شعبے کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے یہ فیکٹرز عدم مساوات کی بڑی وجہ ہیں۔ غریب، غریب تر ہو رہا ہے، جب کہ مالدار امیر ہوتے جا رہے ہیں۔”سنجے کپور کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بھارت میں بے روز گاری میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق عدم مساوات کی فہرست میں سب سے برا حال برکس گروپ کے تین ملک بھارت، جنوبی افریقہ اور برازیل کا ہے تاہم، “ان سب میں بھارت کا حال سب سے خراب ہے۔”سنجے کہتے ہیں، “حکومت کا جو معاشی ماڈل ہے اس میں غریبوں میں راشن تو تقیسم کرنے کی پالیسی ہے تاہم، اس طبقے کی ترقی کے حوالے سے اس میں کچھ نہیں ہے۔ اور راشن مفت تقسیم کرنے کا مطلب تو یہی ہوا، کہ حالت اتنی بری ہے کہ عوام کا ایک بڑا طبقہ کھانے سے بھی محروم ہے۔”‘ورلڈ ان ایکوالٹی لیب’ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر عدم مساوات آج بھی اتنی ہی زیادہ نظر آتی ہیں جتنی کہ 20 ویں صدی کے اوائل میں تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی کا سب سے غریب نصف حصہ “بمشکل کسی دولت کا مالک ہے” جس کے پاس مجموعی دولت کا صرف دو فیصد ہے، جب کہ دنیا کی امیر ترین 10 فیصد آبادی کے پاس تمام دولت کا 76 فیصد حصہ ہے
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...