... loading ...
چیف انفارمیشن کمشنر پاکستان انفارمیشن کمیشن محمد اعظم نے کہاہے کہ ہر سرکاری محکمہ میڈیا اور عام لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے اور اگر کوئی محکمہ معلومات فراہم نہیں کرتا تو درخواست پر ایسے محکمے کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے،معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور اس سلسلے میں ہر شہری اور صحافی محکمہ پبلک سے کسی بھی قسم کی معلومات لے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی پریس کلب میں پریس کلب کے عہدیداران ،گورننگ باڈی کے ارکان اورصحافیوں کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد اعظم نے کہا کہ آر ٹی آئی پاکستان میں ایک بنیادی حق ہے جس کی آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری معلومات تک رسائی کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مطلوبہ معلومات اس تنظیم سے حاصل کر سکتا ہے جو ٹیکس کی رقم سے عوامی فنڈز حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی بدعنوانی کو روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس (PSDP) کے تحت چلائے جانے والے منصوبوں اور پروگراموں میں اس کی اہمیت بہت ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی 2017 کے قانون کا مقصد عوام کو سرکاری اداروں کی درست معلومات فراہم کرنا ہے، ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ معلومات تک رسائی کے لیے آن لائن یا سادہ کاغذ پر درکار معلومات کے لئے کسی بھی پبلک سیکٹر ادارے میں درخواست جمع کرواسکتا ہے، غیر تعلیم یافتہ شخص بھی متعلقہ محکمہ کے انفارمیشن آفیسر سے معلومات حاصل کر سکتا ہے اور اس آرٹیکل کے تحت متعلقہ ادارہ 10 یوم کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا، اگر کوئی جواب نہیں دیا جاتا ہے تو شکایت پر 60 یوم کے اندر کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایکٹ متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی کے نتیجہ خیز اور مثبت استعمال کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا،انہیں اس اہم حق کو استعمال کرنے کے قابل بناناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔قبل ازیں انفارمیشن کمشنر فواد ملک نے شرکا کو پاکستان انفارمیشن کمیشن کے آپریشنز اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔شرکا کو آر ٹی آئی کی درخواست جمع کرانے کے آسان عمل کے بارے میں بتایا گیا۔ مطلوبہ معلومات 10 دنوں میں فراہم کی جانی چاہیے اور اگر اتھارٹی کو مطلوبہ معلومات جمع کرنے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس میں مزید 10 دن لگ سکتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے فواد ملک نے کہا کہ آر ٹی آئی شہریوں کو مستند سرکاری حقائق اور متعلقہ محکموں سے براہ راست تفصیلات تک رسائی فراہم کرتا ہے جس سے اداروں کو جوابدہ ٹھہرانے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...