... loading ...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت 33 بل پاس کروالیے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت اور شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر ایوان میں گرما گرمی اتنی بڑھی کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی نشست اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے وزیر اعظم اور اسپیکر ڈائس کے گردحصار بنا لیا، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید دھکم پیل بھی ہوئی۔حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور کلبھوشن جادیو کو اپیل کا حق دینے سمیت 33 بلز منظور کروالیے۔بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے، سینیٹ کے دلاور خان گروپ نے حق میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے گنتی کو چیلنج کردیا، دوبارہ گنتی نہ کروائے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔اسی دوران بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کر دیا گیا، اپوزیشن ارکان نے کہا بل پر ووٹنگ کروائی جائے لیکن اسپیکر نے وائس ووٹ پر ہی بل منظور کروالیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔اسی دوران حکومت نے کلبھوشن جادھیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظر ثانی بل پیش کر دیا، اپوزیشن نے شدید احتجا ج کیا اور ایوان سے واک آوٹ کر گئی۔اس کے بعد حکومت نے ریپ کیسز میں خصوصی عدالتیں اور خصوصی تحقیقاتی ٹیمز بنانے سے متعلق بل اور ریپ کے مجرم کی chemical castration کرنے سے متعلق کرمنل لا ترمیمی بل منظور کروا لی،شترکہ اجلاس میں منظور کیے گئے دیگر بلز یہ ہیں۔اسلام آباد کیپٹل ٹیراٹری چیریٹی رجسٹریشن ریگولیشن اینڈ فیسلیٹیشن بل2021 ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل۔نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ بل۔مسلم عائلی قوانین )سیکشن4 اور7 میں ترمیم( کابل۔اینٹی ریپ تحقیقات و مقدمہ بل 2021 ۔حیدرآ باد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز بل۔اسلام آباد رینٹ رسٹرکشن ترمیمی بل۔کریمنل لا ترمیمی بل۔کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنیز بل۔فنانشل انسٹی ٹیوشنز سیکورڈ ٹرانزیکشنز ترمیمی بل۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن ) ویلیڈیشن آف رولز بل( ۔یونیورسٹی آف اسلام آباد بل۔زراعت تجارت اور صنعتی مقاصد کے لئے قرضوں کا ترمیمی بل۔کمپنیز ترمیمی بل ۔نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل۔پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل۔پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل۔گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ترمیمی بل۔امیگریشن ترمیمی بل۔اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل۔ بعد میں اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...