... loading ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ پڑھا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا پچھلے دنوں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ باب وولمر تھے تو آپ نے انہیں مسلمان نہیں کیا؟انضمام الحق کا کہنا تھا اس سوال پر میں نے انہیں ایک واقعہ سنایا تھا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے۔سابق کپتان نے بتایا کہ وہاں بات چیت کے دوران باب وولمر نے پوچھا کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول ۖ پر ایمان لانا، پاک ہونا اور کلمہ پڑھنا پڑتا ہے۔باب وولمر نے پوچھا کہ کون سا کلمہ پڑھنا پڑتا ہے؟ جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں، تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے،جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو جائیں’ لیکن اس حوالے سے مزید وضاحت علمائے کرام ہی کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وقت باب وولمر ہم سے گفتگو کر رہے تھے اس وقت وہ پاک نہیں تھے اور وہ ہم سے اسلام کے حوالے سے معلومات لے رہے تھے لیکن میڈیا نے جوش خطابت میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا کہ انضمام الحق نے باب وولمر کو بھی مسلمان کر دیا۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...