... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ۔ منگل کو وزیراعظم ہاؤس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سمری کے چھٹے پیراگراف میں دیے گئے افسران کے پینل کو وزیراعظم نے دیکھا اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کی منظوری دی۔بعد ازاں وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو افسران کے ناموں کی سمری بھیجی گئی جس پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کیلئے مجوزہ تمام امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا آخری دور ہوا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ملاقات آئی ایس آئی کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی ۔یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک جاری بیان میں کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا، انہیں کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمبائنڈ آرمز سینٹر یوکے سے گریجویٹ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ کے بھی گریجویٹ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے بھی گریجویٹ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ماسٹرز ڈگری کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے حاصل کی، انہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے ماحول میں کمانڈ کا وسیع تجربہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مغربی سرحد اور ایل او سی پر کمانڈ کی ہے، جبکہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کو کمانڈ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈنٹ اسٹاف کالج کوئٹہ اور کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...