... loading ...
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں، عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے، بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے مظاہرے کیے جائیں گے، جادوگر اور ڈنڈے کے مقابلے میں جیت ہمیشہ ڈنڈے کی ہوتی ہے ۔اتوار کو یہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی ، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کااظہار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غو آئے ۔ ملاقات کے بعد جمعیت علما اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی ،شاہ اویس احمد نورانی،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ اور دیگر بھی انکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے بعد دو ہفتے کیلئے حکومت کی ناقص پالیسیوں مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی کیخلاف مظاہروں کئے جائینگے، ضلعی اور صوبائی تنظیموں کو متحرک کیا جائیگا اور عوام کو ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سربراہان کے مشورے سے بیان جاری کیا جارہا ہے، پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے پی ڈی ایم کے موثر اقدام کی ضرورت تھی ہم اگلے دو ہفتوں کے لئے پورے ملک میں مظاھروں کا اعلان کررہے ہیں بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز سے مظاھرے کیے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے وابسطہ افراد ان میں شریک ہوںفرعون کے جادوگروں اور موسیٰ علیہ سلام کے ڈنڈے میں جب مقابلہ ہوا تو موسیٰ علیہ سلام کا ڈنڈا جیتا ،تعویز جعلی نکلا ہے اور محبوبہ گلے پڑ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کے اکابرین سے فون پر رابطہ ہوا ہے ،اختر مینگل سے رابطہ ہوا وہ دبئی میں تھے پیپلزپارٹی کو دعوت دینے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک جب ایک رخ پر چل نکلتی ہے تو یہ تاثر کیوں دیا جاتا ہے کہ تقسیم ہے ،پی ڈی ایم اور اپوزیشن میں کسی قسم کی تقسیم نہیں ،وزیراعظم عمران خان کی سول بالا دستی کی تحریک کی دعوت پر ساتھ دیں گے صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم کہنے پر میں آپ سے احتجاج کرتا ہوں ہم عمران خان کا کسی قسم کا ساتھ نہیں دینگے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلہ کا اعلان کرے گی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پیر کو مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہ اجلاس ہوگامہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے جائیں گے ،مہنگائی سے نجات کے لئے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا،پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے کئے تیار ہے پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاھروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایسے حکمرانوں کو جو قوم کے لئے عذاب ہیں انکو ملک پر مزید مسلط نہیں ہونے دینا چاہتے ،ملکی قرضے پچیس ہزار ارب سے بڑھ کر پینتالیس ہزارارب ہوگیا ہے ،معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جو اب منفی میں جا رہا ہے، کرپٹ جعلی حکمرانوں کو قوم پر مسلط کونے کا حق نہیں،عوام پٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئے ہیں،پندرہ جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پٹرول بڑھ گیا ہے ،حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے ،قوم کی قیادت غلامانہ ذہنیت کے لوگوں کے پاس ہے ،پی ڈی ایم کہہ چکی ہے کہ سلیکٹڈ نااہل اور نالائق اور کرپٹ ترین حکومت ہے سلیکٹڈ یا سلیکٹرزپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیا سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے؟
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...