وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

محنت رائیگاں نہیں جاتی

اتوار 17 اکتوبر 2021 محنت رائیگاں نہیں جاتی

درویش آج معمول سے زیادہ سنجیدہ تھے اس لیے دور دراز سے آئے ہوئے حاضرین کو سوال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہورہی تھی حالانکہ وہ بڑے شفیق ،وضع داراور محبت کرنے والی شخصیت تھے جن کے آستانے پر خدام د ن رات آنے والے مہمانوںکی خاطر مدارت کرتے رہتے تھے وہ خود صاحب ِ نصاب تھے کئی مرتبہ وہ چپکے سے ضرورت مندوںکی مددبھی کردیا کرتے تھے ۔ ایک نوجوان نے ہمت کرکے پوچھ ہی لیا کہ جناب کامیابی کی Definition کیا ہے؟ درویش مسکرائے اپنے چاروں جانب نظر دوڑائی اور بڑی متانت سے جواب دیا کامیابی کی تعریف ہر شخص کے لیے الگ الگ ہوسکتی ہے ہو سکتاہے جسے ایک شخص کامیابی سمجھ رہاہو دوسرے کے نزدیک کامیابی کا مفہوم کوئی اور ہو یا وقت گذرے تو احساس ہوکہ یہ کامیابی نہیں تھی بلکہ کسی گھنجلک مسئلے کی بنیاد تھی۔ آپ درا غورکریں آج بے پناہ ترقی اور بے بہا ایجادات ،چاند کی تسخیر یا سمندرکی تہہ تک رسائی کے باوجود ابھی تک کائنات کے کماحقہ‘ ا سرار رموز انسان پر آشکارنہیں ہوسکے اب اسے آپ کامیابی قراردیں گے یا ناکامی ۔ سوال کرنے والا نوجوان یہ سن کر سوچ میں پڑ گیا اسے تذبذب کا شکار دیکھ کر درویش نے کہاآج ایک سچا واقعہ سن لو شاید ہمارے دل میں معرفت کے نئے شگوفے کھل اٹھیں پھر بتانا آپ کے نزدیک کامیابی کی Definition کیا ہے؟ ۔درویش نے دو ر خلاء میں گھورتے ہوئے سرہلایا پھر آنکھیں بند کرکے گویا ہوئے میرے روحانی مرشد کی محفل جمی ہوئی تھی انہوںنے اپنے سینکڑوں مریدوں پہ نظر ڈالی اس اثناء میں ایک شخص نے سلام مسنوں کرتے ہوئے حضرت صاحب کے سامنے ایک لال سرخ فربہ انار لاکررکھ دیا مرشد نے انار دیکھا تو مسکرائے اور دھیمے لہجے میں کہا بڑے دنوں سے انارنہیں دیکھا تھا لانے والے کا شکریہ پھر انہوں نے کاٹنے کا اشارہ کیا اور اپنا انار کھاتے کھاتے ایک ہونہار مْرید کی طرف بڑھا دیا! مرید ِ باصفا نے انار ادب سے پکڑا مگر وہ چاہتا تھا کہ مرشد ہی انار سے مستفید ہوں کیونکہ وہ بہت کم ہی کوئی چیز رغبت سے کھاتے تھے نہ جانے کب سے انہوںنے انارکا ذائقہ نہ چکھا ہو یہ سوچتے ہوئے اس نے دوبارہ وہ انار اپنے مرشد کی طرف بڑھایا اور کہا! حضور آپ ہی شوق سے تناول فرمائیے ہم تو روز کچھ نہ کچھ کھاتے ہی رہتے ہیں ۔
مرشدنے اس کی آوازسن کر کچھ سوچاپھر وہ انار اس مرید سے لے کر دوسرے مرید کی طرف بڑھا دیا جو بڑی حسرت اور رشک کے ساتھ اس انار کی جانب دیکھ رہا تھا جیسے اس نے سالوں سے انار نہ کھایا ہو ، انار پکڑاتے ہوئے مرشد نے بڑی دھیمی آواز میں کہا! دانے دانے پر کھانے والے کا نام لکھا ہوتاہے تم کیا جانو۔دوسرا مرید مزے مزے سے انار کھارہاتھا کہ ایک دانا نیچے گر گیا جسے اس نے نظراندازکردیا پہلے مْرید نے رزق کی بے ادبی سمجھ کر اس دانے کو نیچے سے اٹھایا اور کھا لیا انار کاایک دانہ جونہی اس کے حلق سے نیچے اترا اس مرید کے چودہ طبق روشن ہو گئے زمین اور آسمان کے حقائق کی گتھیاں کھلناشروع ہو گئیں اور کئی اسرار ورموز اس پر آشکارہوتے چلے گئے اس نے گھبرا کر اسے دیکھا جس کے حصے میںسارا انار کھا نے کی سعادت آئی تھی اس نے بڑ ی حسرت سے سوچا! ایک دانے نے میر ی یہ حالت کردی ہے، جس نے سارا انار کھا لیا ہے اس کا کیا حال ہوا ہو گا ؟ مْرشد جو یہ ساری صورتحال دیکھ رہا تھا مسکراتے ہوئے بولا ! بیٹا! جو کچھ تھا اسی دانے میں تھا جو تو نے کھا لیا باقی انار بس ویسا انار ہی تھا! جو سب کھاتے ہیںلیکن یہ اپنی اپنی قسمت کی بات ہے مرشد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا! دیکھو! اگر وہ اس دانے کو حقیر نہ جانتا اور اسے اللہ کی نعمت سمجھ کر تیری طرح لپک لیتا تو اپنی مْراد کو پا لیتا یہی اس کی کامیابی تھی یادرکھو انسانوں کی بہت سی قسمیں ہیں ایک دوسرے سے جدا ،مختلف ،کئی ایک دوسرے کی ضد ۔ جس طرح فصلوں کی اپنی قسمیں ہوتی ہیں کسی کو زیادہ پانی درکار ہوتا ہے جبکہ وہی پانی دوسری فصل کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے__ کسی کے دل و دماغ کی گتھی سلجھانے کو ایک جملہ بھی کافی ہوتا ہے کسی کے لیے ایک جملہ ہی اس کی کایا پلٹ دیتاہے جبکہ دوسرے کے لیے ایک گھنٹے کا خطاب بھی بیکار ،بے سود ،بے اثرہوتا ہے کسی کے لیے زمین پر کھڑے اونٹ پر ایک نظر ڈالنا ہی اسے رب سے ملا دیتا ہے اور کوئی شٹل میں خلا ؤں میں گھوم پھر کے آ جاتا ہے مگر جیسا خالی جاتا ہے ویسا ہی خالی آ جاتا ہے، کسی بات کو کسی چیز کو حقیر مت جانو ہو سکتا ہے جسے توں معمولی سمجھ کے حقیر جان لیا اور دیکھنا گوارا نہیں کرتاوہی تیر ے لیے کامیا بی کی سیڑھی ہو وہی تیری ہدایت کا سامان ہو لوگویاد رکھو بڑے سے بڑے تالے کی چابی چھوٹی ہی ہوتی ہے ! اس کے حجم کو مت دیکھو کام پر نظر رکھو آج جان لو کہ انارکا وہ دانہ کھانے والے کون تھے ؟ جانتے ہو ۔۔۔نہیں جانتے تو پھرجان لو وہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ تھے جن کو دنیاجانتی بھی ہے اور مانتی بھی ہے ان کی تعلیمات پرعمل کرنے سے کیا ملے گا اللہ والے ہیں وہ اللہ سے ملا دیتے ہیں کے مصداق ہے اب ذرا غورکرو کامیابی کی Definition کیا ہے؟ جسے ہم سب اپنی کامیابی سمجھتے ہیں یہ اللہ کی رحمت سے ہی ممکن ہے انسان کی یہ اوقات نہیں جس پر وہ اتراتاپھرے۔ درویش نے کہا دودھ دینے والا کوئی جانور لے لو اس کی ذبح کرکے بوٹی بوٹی کرڈالو تم کہیں سے بھی اندازہ نہیں لگاسکتے یہ دودھ کہاں سے آرہاہے؟ یہ نہیں کرسکتے تو چلو کسی بھی پھلدار درخت کو ہی لے لیجئے اس کے نیچے ساری زمین کھود ڈالیں یا اس درخت کی ہرشاخ جداکردیں کہیں سے بھی پھل برآمد نہیں ہوگا یہ انسان کا کما ل نہیں اس کی کامیابی فقط اللہ کی رحمت میں ہی پوشیدہ ہے لیکن انسان غورہی نہیں کرتا اسی لیے کہاگیاہے کہ انسان خسارے میں ہے اس لیے کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں اور نتائج اللہ کی ذات پرچھوڑ دیں وہ کسی کی محنت کو رائیگاںنہیں جانے دیتا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کون نہائے گا وجود منگل 07 دسمبر 2021
کون نہائے گا

دوگززمین وجود پیر 06 دسمبر 2021
دوگززمین

سجدوں میں پڑے رہناعبادت نہیں ہوتی! وجود پیر 06 دسمبر 2021
سجدوں میں پڑے رہناعبادت نہیں ہوتی!

چین کی عسکری صلاحیت’’عالمی رونمائی‘‘ کی منتظر ہے! وجود پیر 06 دسمبر 2021
چین کی عسکری صلاحیت’’عالمی رونمائی‘‘ کی منتظر ہے!

دوگززمین وجود اتوار 05 دسمبر 2021
دوگززمین

یورپ کا مخمصہ وجود هفته 04 دسمبر 2021
یورپ کا مخمصہ

اے چاندیہاں نہ نکلاکر وجود جمعه 03 دسمبر 2021
اے چاندیہاں نہ نکلاکر

تاریخ پررحم کھائیں وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
تاریخ پررحم کھائیں

انوکھی یات۔ٹو وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
انوکھی یات۔ٹو

وفاقی محتسب واقعی کام کرتاہے وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
وفاقی محتسب واقعی کام کرتاہے

ڈی سی کی گرفتاری اور سفارشی کلچر وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
ڈی سی کی گرفتاری اور سفارشی کلچر

ماں جیسی ر یاست اور فہیم۔۔۔ وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
ماں جیسی ر یاست اور فہیم۔۔۔

اشتہار

افغانستان
طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تھامس ویسٹ وجود اتوار 05 دسمبر 2021
طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تھامس ویسٹ

15 سالہ افغان لڑکی برطانوی اخبار کی 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل وجود هفته 04 دسمبر 2021
15 سالہ افغان لڑکی برطانوی اخبار کی 2021 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل

طالبان کی خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے،شادی مرضی سے کرانے کی ہدایت وجود جمعه 03 دسمبر 2021
طالبان کی خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے،شادی مرضی سے کرانے کی ہدایت

جھڑپ میں ایران کے 9سرحدی گارڈز ہلاک ہوئے،طالبان وجود جمعه 03 دسمبر 2021
جھڑپ میں ایران کے 9سرحدی گارڈز ہلاک ہوئے،طالبان

افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں، بھاری اسلحہ کا استعمال وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں، بھاری اسلحہ کا استعمال

اشتہار

بھارت
بابری مسجد شہادت کے 29 برس بیت گئے وجود منگل 07 دسمبر 2021
بابری مسجد شہادت کے 29 برس بیت گئے

بھارت ، ٹیکس میں کمی، پیٹرول 8روپے فی لیٹرسستا ہوگیا وجود جمعرات 02 دسمبر 2021
بھارت ، ٹیکس میں کمی، پیٹرول 8روپے فی لیٹرسستا ہوگیا

بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ ،عمارت کو نقصان،ایک شخص زخمی وجود بدھ 01 دسمبر 2021
بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ ،عمارت کو نقصان،ایک شخص زخمی

بھارت میں نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا،مسلم کامیڈین وجود پیر 29 نومبر 2021
بھارت میں نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا،مسلم کامیڈین

بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی نماز جمعہ کے دوران ہلڑ بازی وجود هفته 27 نومبر 2021
بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی نماز جمعہ کے دوران ہلڑ بازی
ادبیات
جرمن امن انعام زمبابوے کی مصنفہ کے نام وجود منگل 26 اکتوبر 2021
جرمن امن انعام زمبابوے کی مصنفہ کے نام

پکاسو کے فن پارے 17 ارب روپے میں نیلام وجود پیر 25 اکتوبر 2021
پکاسو کے فن پارے 17 ارب روپے میں نیلام

اسرائیل کا ثقافتی بائیکاٹ، آئرش مصنف نے اپنی کتاب کا عبرانی ترجمہ روک دیا وجود بدھ 13 اکتوبر 2021
اسرائیل کا ثقافتی بائیکاٹ، آئرش مصنف نے اپنی کتاب کا عبرانی ترجمہ روک دیا

بھارت میں ہندوتوا کے خلاف رائے کو غداری سے جوڑا جاتا ہے، فرانسیسی مصنف کا انکشاف وجود جمعه 01 اکتوبر 2021
بھارت میں ہندوتوا کے خلاف رائے کو غداری سے جوڑا جاتا ہے، فرانسیسی مصنف کا انکشاف

اردو کو سرکاری زبان نہ بنانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب وجود پیر 20 ستمبر 2021
اردو کو سرکاری زبان نہ بنانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
شخصیات
جنید جمشید کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی وجود منگل 07 دسمبر 2021
جنید جمشید کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

نامور شاعر ، مزاح نگار پطرس بخاری کی 63 ویں برسی آج منائی جائیگی وجود اتوار 05 دسمبر 2021
نامور شاعر ، مزاح نگار پطرس بخاری کی 63 ویں برسی آج منائی جائیگی

سینئر صحافی ضیاءالدین ا نتقال کر گئے وجود پیر 29 نومبر 2021
سینئر صحافی ضیاءالدین ا نتقال کر گئے

پاکستانی سائنسدان مبشررحمانی مسلسل دوسری بار دنیا کے بااثرمحققین میں شامل وجود جمعرات 25 نومبر 2021
پاکستانی سائنسدان مبشررحمانی مسلسل دوسری بار دنیا کے بااثرمحققین میں شامل

سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشواباباگورونانک کے552ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز وجود جمعه 19 نومبر 2021
سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشواباباگورونانک کے552ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز