... loading ...
عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نام نہاد دولت اسلامیہ داعش کے مقتول سربراہ ابو بکر البغدادی کے نائب اور تنظیم کے بیرون ملک مالی امور کے انچارج سامی الجبوری کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری طرف عراقی فوج نے اس ہائی پروفائل گرفتاری کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی جوائنٹ آپریشن کمانڈ نے بتایا کہ داعشی دہشت گرد کمانڈر کی گرفتاری کے لیے ایک نئی تکنیک استعمال کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ سامی الجبوری کی گرفتاری اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم پیش رفت اور ایک پیچیدہ آپریشن ہے اور اس میں کسی دوسرے ملک کے سیکیورٹی اداروں کا کوئی کردار نہیں۔ یہ آپریشن صرف عراقی فوج نے انجام دیا۔عراقی جوائنٹ فورسز کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے بتایا کہ فیڈرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی اس سے قبل حمرین پہاڑی سلسلے میں دہشت گرد تنظیم داعش میں نقب لگانے میں کامیاب رہی تھی۔ وہاں سے ملنے والی معلومات کے مطابق عراقی فضائیہ نے داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا اور اس کے7 کمانڈروں کو ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ البغدادی کے نائب کو ایک خصوصی حربے کے ذریعے پکڑا گیا۔ عراقی انٹیلی جنس نے راز داری کے ساتھ البغدادی کو ایک دوسرے ملک سے عراق واپس آنے پر مجبور کیا اور ملک کے اندر پہنچنے کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔عراق کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق البغدادی کے نائب کی گرفتاری کے آپریشن میں کسی دوسرے ملک کے سکیورٹی اداروں کا کوئی کردار نہیں۔ یہ خالصتا عراقی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ آپریشن ہے۔عراق میں گرفتار ہونے والے داعشی کمانڈرسامی جاسم الجبوری کا شمار تنظیم میں ابوبکر البغدادی کے بعد دوسرے طاقت ور کمانڈر کے طورپر ہوتا تھا۔ اس کی گرفتاری یا اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر امریکا نے 5 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔داعشی کمانڈر جاسم الجبوری کو تنظیم کے سکیورٹی امور کے انچارج، الشرقاط اور صلاح الدین صوبے میں الزاب کے مقام کا انچارج مقرر کیا گیا۔جون 2014 کے واقعات کے بعد سامی الجبوری کو داعش کی جانب سے تیل اور گیس کے امور کا انچارج مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ وہ تنظیم کے مالی امور کو بھی دیکھتا تھا۔ 2015 کے اختتام پر وہ شام چلا گیا جہاں البغدادی نے اسے تیل اور گیس کے شعبے کا سربراہ مقرر کیا۔ علی الانباری کے قتل کے بعد اسے تنظیم کے مالی امور کی بھی ذمہ داری سونپی گئی۔ سنہ 2017 کے آخر میں البغدادی کے حکم پر تیل اور گیس کا شعبہ ختم کر دیا گیا اور سامی جاسم کو تنظیم کے مالی امور کا سپروائزر لگا دیا گیا۔
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...