... loading ...
منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں ایف آئی اے کا شہباز شریف کو بھیجا گیا سوال نامہ سامنے آگیا ۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں شہباز شریف کو سوال نامہ بھیجا ہے، سوال نامے میں 20 سوال پوچھے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوا نے کی ہدایت کی ہے۔ایف آئی کے سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں 2008 سے 2018 تک 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بزنس ٹرانزیکشن تھی یا فنانشل کرائم ؟ رمضان شوگر مل کے نائب قاصد ملک مقصود کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ترسیلات آئیں، کیا یہ منی لانڈرنگ نہیں۔شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ شوگر تحقیقاتی ٹیم کو معلومات ملی ہیں کہ آپ نے اپنے وکلا کو بینکوں کے ذریعے پیسے بھیجے اور خاندان کے اخراجات کے لیے افضال بھٹی،کے بی ایم ، وقار احمد، مسز نرگس اور بھولا کو پیسے بھجوائے گئے، کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان شہباز نے انگلینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں اور برٹش اوور سیز ٹیریٹرز میں انوسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ کیا آپ ایف اے ٹی ایف کے منی لانڈرنگ فریم ورک کے بارے میں جانتے ہیں۔ چیئرمین بیوٹی فیکیشن کمیٹی گجرات اورنگ زیب بٹ نے ایک کروڑ روپے کا چیک 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں آپ کو دیا جو رمضاں شوگر مل کے ملازم گلزار اے خان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوا اس بارے میں بتائیں۔
سرکاری ریکارڈ اور این او سی میں اختلاف کا معاملہ سامنے آگیا سروے نمبروں کی قانونی بنیاد پر سوالات، متعلقہ ادارے خاموش کراچی کے بڑے رئیل اسٹیٹ اداروں میں شمار ہونے والے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے نارتھ ٹاؤن ریزیڈنسی فیز 2کی زمین سے متعلق اہم سوالات سامنے ...
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...