... loading ...
پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش ناکام، بھارت کو اقوام متحدہ میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن، پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی بیان پر سخت ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کیں۔پاکستان کی جانب سے خاتون سفارت کارصائمہ سلیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حقائق پیش کر کے بھارت کوبھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرنہ بھارت کا اٹوٹ انگ نہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس پر بھارت نے بزور اسلحہ قبضہ کیا ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے سے سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ہمیشہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتا ہے۔صائمہ سلیم نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈس انفولیب کے انکشافات سامنے آچکے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف غلط معلومات کے ٹولز استعمال کیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر درجنوں رپورٹس موجود ہیں، انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکی 2رپورٹس میں تفصیلات بھی درج ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت پر زور دیا کشمیریوں کے حقوق بحال کرے، انسانی حقوق تنظیموں نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جامع اور تحقیق شدہ ڈوزیئرجاری کیا ہے، جو بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے، اس میں پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔بھارت کے پاس اگرچھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے توبھارت کو اقوام متحدہ کی انکوائری کو قبول کرنا چاہیے، بھارت خود خطے میں دہشت گردی کا اصل مجرم اور مالی معاون ہے، بھارت کم ازکم 4 مختلف اقسام کی دہشت گردی میں ملوث ہے، 1989 سے اب تک بھارتی افواج نے 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے، ہزاروں پاکستانی بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں میں جانیں گنواچکے ہیں، پاکستان نیدہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے شواہد شیئرکیے، پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کااعتراف کیا ہے، اس سے قبل بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کا سخت لہجے میں جواب دیا تھا،اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سیکریٹری سنیہا دوبے نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارت کے داخلی معاملات کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کر کے اور جھوٹ پھیلا کر بھارت کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے، جس کی وجہ سے انہیں ‘رائٹ ٹو رپلائی(جواب دینے کا حق)کی شق استعمال کرنی پڑی۔سنیہا دوبے نے الزام عائد کیا کہ پاکستان وہ ملک ہے، جہاں دہشت گرد آزادی سے گھومتے ہیں۔ ”پاکستان اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرنے کے لیے درپردہ دہشت گردی کی اعانت کر رہا ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں خود کو مظلوم اور دہشت گردی کے شکار ملک کے طور پر پیش کرتا ہے۔ پاکستان درحقیقت آگ لگانے والا ہے لیکن خود کو فائر فائٹر(آگ بجھانے والے) کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔”بھارتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا، ان(پاکستان)کی پالیسیوں سے ہمارا خطہ ہی نہیں بلکہ دراصل پوری دنیا کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دوسری طرف وہ اپنے ملک میں نسلی تشدد کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”بھارتی سفارت کار سنیہا دوبے کا دعوی تھا، ہم اس وقت بھی اور ہمیشہ اس بات پر قائم ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ اس میں وہ حصے بھی شامل ہیں جن پر پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ہم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے جن علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، ان تمام علاقوں سے فورا دست بردار ہو جائے۔”خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے جمعے کی رات خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے 20 کروڑ مسلم آبادی کے خلاف’خوف و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا، بھارت میں ہندوتوا کی سوچ والے انتہا پسند مسلمانوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند بھارت میں مساجد پر حملے کر رہے ہیں۔” اس سلسلے میں انہوں نے لنچنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات، مسلمانوں کے قتل کی وارداتوں اور ‘جانبدارانہ شہریت قوانین کا حوالہ دیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کا 13 بار ذکر کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو فورا بحال کرنے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کو فورا بند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میت کی مبینہ بے حرمتی اور ان کے رشتہ داروں کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دینے کے لیے بھارتی حکومت کی نکتہ چینی کی تھی۔عمران خان نے کہا تھا، بھارت کی افواج نے کشمیر میں 13 ہزار سے زائد کشمیریوں کو اغوا کیا اور سینکڑوں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کشمیر میں اجتماعی سزاں کے اصول پر کام کر رہی ہیں اور انتظامیہ کشمیر کو مسلم اکثریتی سے مسلم اقلیتی علاقہ بنانا چاہتی ہے۔” وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک دیرپا امن ممکن نہیں جب تک کہ کشمیر کے تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہ کر لیا جائے۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...