... loading ...
کینیڈا کے لبرل وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سخت مقابلے کے بعد قدامت پسند امیدوار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے البتہ وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق گزشتہ ماہ جسٹن ٹروڈو نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ دونوں مرتبہ کے برعکس اس دفعہ انہیں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔پانچ ہفتوں تک چلائی جانے والی مہم کے بعد یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ اس مرتبہ انتخابات میں کامیابی ٹروڈو کے لیے گزشتہ دونوں مرتبہ کی نسبت اتنی آسان نہیں ہوگی کیونکہ گزشتہ کچھ سالوں میں خصوصا کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔انتخابات میں فتح کے بعد جسٹن ٹروڈو نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دے کر آپ نے لبرل ٹیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور روشن مستقبل کا انتخاب کیا، ہم کووڈ-19 کے خلاف جنگ جلد ختم کرلیں گے اور ہم ہر کسی کے لیے کینیڈا کو آگے لے کر جائیں گے۔فتح کے بعد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ ہمیں واضح مینڈیٹ دے کر دوبارہ اقتدار میں لائے ہیں تاکہ ہم اس وبا سے نمٹ کر آپ کو ایک روشن مستقبل دے سکیں اور ہم یہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔49 سال جسٹن ٹروڈو کو اس مرتبہ سخت انتخابی مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود وہ کامیابی کے حصول میں کامیاب رہے۔چھ سال اقتدار میں رہنے کے بعد ٹروڈو کی انتظامیہ میں تھکاوٹ کے آثار نمایاں نظر آتے تھے اور ان کے لیے کینیڈا کے عوام کو قائل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ 2015 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وہ عوام کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہے تھے۔پارلیمانی اکثریت کے حصول کے لیے وزیراعظم نے مقررہ مدت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا تھا۔وہ نومبر 2015 سے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ پہلے لیڈر تھے جو لبرلز کو تیسرے نمبر سے پہلے نمبر تک لانے میں کامیاب رہے تھے۔البتہ اس نئی حکومت میں لبرلز واضح اکثریت حاصل نہ کرسکے کیونکہ وہ 338 نشستوں کے ایوان میں 170 نشستیں جیتنے میں ناکام رہے اور اب انہیں ایک اتحادی حکومت تشکیل دینی پڑے گی۔اب تک آنے والے 95 فیصد غیر حتمی نتائج کے بعد لبرل پارٹی نے 157 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں قدامت پسند رہنما او ٹول نے منگل کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جسٹن ٹروڈو کو کال کر کے انہیں مبارکباد دی البتہ ابھی حتمی نتائج آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔15 اگست کو انتخابات سے دو سال قبل ہی نئے الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوام سے سوال کیا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی ختم اور ملک کی بحالی کے لیے سب سے موزوں کون ہے۔البتہ 38 روزہ انتخابی مہم کے بعد سامنے آنے والے ملے جلے نتائج اس بات کی عکاسی کررہے تھے کہ ایک اقلیتی حکومت کو اکثریتی حکومت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...