... loading ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے ترمیم مسترد کردی۔ مزید براں کمیٹی کے حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے تجویز کو بھی مسترد کردیا۔ جبکہ حکومتی ارکان کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے۔ جبکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے ریلوے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی الیکشن کمیشن حکام پر برس پڑے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں ، آپ جہنم میں جائیں ایسے اداروں کو آگ لگا دیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔ اعظم سواتی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کے حکام کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے اور واپس الیکشن کمیشن روانہ ہو گئے۔ جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین تاج حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل پر بحث ہونا تھی اور ووٹنگ بھی ہوناتھی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانا ہے، 2014 میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اوورسیز کمیشن کو ووٹ کا حق دینے کا حکم دیا، کوئی ادارہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق پر اعتراضات نہیں لگاسکتا، الیکشن کمیشن نے کیسے اعتراضات کا لفظ استعمال کیا، اسکو حذف کیا جائے۔چیئرمین کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے جواب میں اعتراضات کا لفظ حذف کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کیسے ٹائم کیلکیولیٹ کیا ہے کہ وقت کم ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے مزید کہا کہ فلپائن نے اس سے بھی کم وقت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا، مثال کے بغیر تحفظات کا اظہار کرنا کسی آئینی ادارے کے لیے غیر مناسب ہے ، الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کیسے سکریسی نہیں رہے گی ، الیکشن کمیشن قومی ذمہ داری ادا کرنے سے مت بھاگے، انکار کا مطلب تو پھر کچھ اور ہے، ای وی ایم پر کام کرنا الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کا کام تھا، الیکشن کمیشن یہ کام نہیں کرسکا تو یہ اس کی اپنی ناکامی ہے، اس نے اتنے سال پائلٹ پروجیکٹ کیوں روکے رکھا، الیکشن کمیشن کے اعتراضات خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو بجٹ سے متعلق مکمل بھرپور یقین دہانی کراتا ہے ، بجٹ سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے نہ کہ کسی ادارے کا ، ابھی کاسٹنگ کہاں سے آگئی۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آیا کہ 150 ارب کی بات کہاں سے آئی۔ اجلاس کے دوران اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں ۔ اس پر الیکشن کمیشن کے حکام احتجاجاً اجلاس کے دوران کھڑے ہو گئے تاہم اعظم سواتی نے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگادیں،ای وی ایم بنانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن ملک میں جمہوریت کو ذبح کرنے کی ضامن ہے۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتاہے۔ اس پر الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے ۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر حکومت نہیں چاہتی تو الیکشن کمیشن کو آئین سے نکال دے اور خود الیکشن کرالے۔ سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب سے الیکشن کمیشن بااختیار ہو رہا ہے حکومت کو تکلیف ہورہی ہے۔ اس پر کمیٹی چیئرمین نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان اور سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کو الیکشن کمیشن کے حکام کو منانے کے لیے بھیجا تاہم انہوں نے واپس آکر بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام کی ناراضگی بہت سخت ہے اور وہ واپس نہیں آرہے۔ اس پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ الزام بھی بہت سخت لگائے ہیں ۔ اس پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے بالکل درست الزامات لگائے ہیں۔ اس پر اعظم سواتی اور مصطفی نواز کھوکھر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ بزرگ ہیں لیکن آپکا رویہ درست نہیں ، اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں، کیا الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ سے پیسے لیے ہیں یا پاکستان پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ہیں۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ الیکشن کمیشن کو جان بوجھ کر اس اجلاس سے اٹھایا گیا ہے۔ جب علی محمد خان الیکشن حکام کو منانے کے لیے باہر آئے تو اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ایوان صدر میں جو اجلاس ہوا تھا اس میں حکومتی وزراء نے بدتمیزی کی تھی، آج کمیٹی اجلاس میں کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ایسے ماحول میں ہم قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے اور حکومت کے رویہ پر چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کو آگاہ کریں گے۔چیئرمین کمیٹی تاج حیدر نے حکومت کے انتخابی اصلاحات بل پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ووٹنگ کرانی ہے تو حکومتی ممبر ثمینہ ممتاز کو آن لائن لیا جائے، جو طبیعت ناسازی کی وجہ سے لاجز میں ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا، ووٹ صرف اسکا ہوگا جو موجود ہوگا۔ اس پر حکومتی ممبران نے بھی قائمہ کمیٹی سے واک آئوٹ کردیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز پر ووٹنگ کرائی اور کثرت رائے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ترمیم مسترد کر دی۔ قائمہ کمیٹی نے نہ صرف انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کو مسترد کردیا بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ سے متعلق ترمیم بھی مسترد کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...